uorat nay janam dia mard ko

  • Work-from-home
Dec 11, 2008
932
510
0
dammam
عورت نے جنم دیا مردوں کو
مردوں نے اسے بازار دیا
جب جی چاہا مسلا کچلا
جب جی چاہا دھتکار دیا


عورت نے جنم دیا مردوں کو


تلتی ہے کہیں دیناروں میں
بکتی ہے کہیں بازاروں میں
ننگی نچوائ جاتی ہے
عیاشوں کے درباروں میں


یہ وہ بے عزت چیز پے جو
بٹ جاتی ہے عزت داروں میں


عورت نے جنم دیا مردوں کو


مردوں کے لئے ہر ظلم روا
عورت کے لئے رونا بھی خطا
مردوں کے لئے لاکھوں سیجیں
عورت کے لئے بس ایک چتا


مردوں کے لئے ہر عیش کا حق
عورت کے لئے جینا بھی سزا


عورت نے جنم دیا مردوں کو


مردوں نے بنائ جو رسمیں
انکو حق کا فرمان کہا
عورت کے زندہ جل جانے کو
قربانی اور بلیدان کہا


قسمت کے بدلے روٹی دی
اس کو بھی احسان کہا


عورت نے جنم دیا مردوں کو


عورت سنسار کی قسمت ہے
پھر بھی تقدیر کی ہوتی ہے
اوتار پیمبر جنتی ہے
پھر بھی شیطان کی بیٹی ہے


عورت نے جنم دیا مردوں کو


ساحر لدھیانوی​
 
  • Like
Reactions: nrbhayo
Top