Value Of Botany For Our Health...:)

  • Work-from-home

Aks_

~ ʍɑno BɨLii ~
Hot Shot
Aug 2, 2012
44,916
17,651
1,113

امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے
آپ سب کے لیے مینا نواز کی طرف سے ڈھیروں دعائیں



تو میرے پیارے فورم فیلوز۔۔۔!!!۔
آج میرا یہاں آنے کا مقصد بتادوں پہلے ۔۔

میں کافی عرصے سے سوچ رہی تھی کہ میں نے باٹنی پڑھی ہے تو کیوں نہ سب کو اسکا فائدہ ہو۔۔

پھر پیپرز آ گئے ۔۔اور یہ طے کیا تھا کہ پیپرز سے فارغ ہو کے یہ سلسلہ شروع کروں گی ۔۔
تو اب ٹائم آ گیا ہے ۔۔

اور اسکے ساتھ ہمارے فورم کی جان ۔۔ پوپ سٹار نے بھی میرے معصوم علمِ باٹنی کے ساتھ تجربات شروع کر دئیے ہیں تو میں نے سوچا میری عزیزہ پوپی کو بھی جواب دے دوں ۔۔۔



اس تھریڈ میں میں مختلف پھلوں اور سبزیوں کی خصوصیات اور ان سے ہماری صحت کو حاصل ہونے والے فوائد بیان کیا کروں گی ۔۔
اگر کوئی کمی بیشی ہوئی تو آپ سب ہیں مجھے گائیڈ کرنے کے لیے ۔۔۔
مجھے آپ سب کے کمنٹس کا انتظار رہے گا۔۔



سب سے پہلے پھلوں سے شروع کرتے ہیں ۔۔

اور سب سے پہلے میں آپ سب کو ''اسٹرابیری'' کے بارے میں بتاؤں گی ۔۔
اسکا اس موسم میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے
اور پوپی کی دی گئی لسٹ میں سب سے پہلا پھل یہی تھا تو میں نے اسکا انتخاب کیا ہے

اسٹرابیری :۔

اسٹرابیری کا باٹینیکل نیم ۔۔۔
Fragaria ananassa
اور اس کی فیملی ۔۔
Rosaceae


یہ خوش رنگ خوش ذائقہ پھل ہے ۔۔ان کو محبت کی علامت اور صحت کی ضمانت بھی کہا جاتا ہے ۔۔
حیرت انگیز غذائی اجزاء کی مالک اسٹرابیری کے صحت اور خوبصورتی کے حوالے سے بھی ان گنت فوائد ہیں ۔
چھ سو زائد اسٹرابیری کی اقسام کو آئس کریم ،مشروبات ،میٹھے پکوان اور سلاد میں استعمال کیا جاتا ہے ۔۔
مارچ سے جولائی کے درمیان تازہ اسٹرابریز کا بھرپور مزا لیا جا سکتا ہے ۔۔

یہ سب سے پہلے 200 قبل مسیح میں روم میں اگائی گئی تھیں ۔۔آج کل یہ معتدل درجہ حرارت رکھنے والے ممالک میں کاشت کی جاتی ہے ۔۔۔

یہ اینٹی اوکسیڈنٹ کے حاصل کرنے والے زرائع میں استعمال ہوتی ہے ۔۔
مٹھائیوں ،چاکلیٹ اور مختلف ادویات میں بھی اسٹرابیری کے خوش رنگ اور ذائقے کو استعمال کیا جاتا ہے ۔۔

اسٹرابیری وٹامن سی کو حاصل کرنے کا مفید زریعہ ہے ۔۔اسکے علاوہ اس میں منگنیز ،فولیٹ ،آیوڈین،پوٹاشیم،میگنیشیم،وٹامن کے ،اور اومیگا فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں ۔۔۔



اسٹرابیری مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔۔
٭ جگر کی بدنظمی جیسا کے ہیپاٹائٹس وغیرہ میں خالی پیٹ روزانہ 2،3 کپ اسٹرابیری کا جوس پینا بہت قوت بخش سمجھا جاتا ہے ۔یہ جوس جگر کے خلیات کو دوبارہ سے بنا کر ان میں کام کرنے کی صلاحیت ڈالتا ہے ۔۔

٭ ذیابیطیس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضون کو تقریباً دو ہفتے اسٹرابیری کا جوس پینا فائدہ مند رہتا ہے

٭گرمیوں میں اسٹرابیری کا جوس نہ صرف گرمی اور طبیعت کی گرانی کو دور کرتا ہے بلکہ اعصابی نظام کے لیے بھی فائدہ مند ہے

٭ اسٹرابیری کا باقائدہ استعمال شوگر کے خطرات کو کم کر دیتا ہے ۔۔ایک تحقیق کے مطابق اسٹرابیری کو اگر شکر کے ساتھ لیا جائے تو یہ خون میں شامل شکر کی سطح کو کم کر دیتی ہے ۔۔ اس طرح اسٹرابیری بلڈ شوگر کو کم کرتی ہے ۔۔

٭ اسٹرابیری میں فائیٹو فینول شامل ہوتے ہیں جو ٹیومر اور کینسر کے خطرات کو کم کر دیتے ہیں ۔۔

٭ اسٹرابیری غذا کو جلدی ہضم کرنے اور بھوک بڑھانے میں مدد دیتی ہے

٭ موٹاپے کے شکار لوگوں کے لیے بھی یہ بہت فائدہ مند ہے ۔۔اس میں حرارے چکنائی اور کولیسٹرال بہت ہی کم ہوتے ہیں ۔۔اور یہ وزن کم کرنے والے ہارمونز کو اچھے طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتی ہے ۔۔

پوپی تم یہ پوائنٹ اچھی طرح سے یاد کرلو۔۔موٹی۔۔ہا ہا ہا

٭ اسٹرابیری میں بڑھاپا کم کرنے کے 20 اجزاء شامل ہوتے ہیں ۔۔

امل تم ضرور اسٹرابیری استعمال کرنا ۔۔ بڑھاپا کم کرو۔۔
:)


٭ اسٹرابیری ٹھنڈ ، نزلہ زکام اور خشک کھانسی کو دور کرنے میں پراثر ہے

٭ ناشتے میں اسٹرابیری استعمال کرنے سے پورے دن کی انرجی ملتی ہے ۔۔ اور یہ خون کی مقدار بھی بڑھاتی ہے

٭اسٹرابیری نظر کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہے ۔۔روزانہ 3 سے 4 اسٹرابیری کھانے سے انسان نظر کے مسائل سے بچا رہتا ہے ۔۔

٭ یہ ہڈیوں کی کمزوری بھی دور کرتی ہے ۔۔ہڈیوں کی بیماریوں سے بچاتی ہے ۔۔ اور کینسر کے لیے قوت مدافعت بھی پیدا کرتی ہے۔۔پہلے بھی بتا چکی ہوں۔۔۔خیر۔۔:)۔

٭ جیسا کہ پہلے بتا چکی ہوں یہ اینٹی اوکسیڈنٹ کی طور پہ استعمال کی جاتی ہے تو بہت ساری موذی بیماریوں سے بچاتی ہے ۔۔

٭ کیونکہ اس میں وٹامن سی اور کیلشیم اور آئرن ہوتے ہیں تو اس لیے اس کے پتوں اوردوسرے اجزاء کو ملا کر ایک ٹیبلٹ بنایا جاتا ہے جو صحت اور ہاضمے کے لیے کارآمد ہوتے ہیں ۔۔

یہ سب تو تھا صحت کے بارے میں ۔۔
اس کے علاوہ خوبصورتی اور جلد کے لیے بھی بہت مفید ہے ۔۔
وہ بھی کچھ دیر تک پوسٹ کرتی ہوں۔۔

امید کرتی ہوں آپ سب کو میری یہ کوشش پسند آئے گی۔۔
اور آپ سب بہت کچھ سیکھیں گے بھی۔۔
یہ سارا ضرور پڑھئے گا۔۔۔

ابھی مجھے اجازت دیں

دعاؤں کی معصوم طالبہ۔۔


 
Top