Waseem Akram

  • Work-from-home

Guriya_Rani

❥❥ღ ☆º ❥❥SuB Ki LaAdAli GuRiYa❥❥ღ ☆º ❥❥
VIP
Oct 18, 2013
24,325
8,905
1,313
کرکٹ کے عظیم کھلاڑی وسیم اکرم لاہور میں پیدا ہوکر کرکٹ کی دنیا پر انیس سال تک چھائے رہے۔ اس دوران انہوں نے جہاں کرکٹ کے میدان میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے سبب شہرت حاصل کی وہاں اس میدان سے باہر اپنی چند معمولی باتوں کی وجہ رسوائی کی ھزیمت بھی اٹھائی لیکن انہوں نے اپنے کھیل میں ہمیشہ ایک کامیاب کھلاڑی کا درجہ برقرار رکھا۔
اڑان کا آغاز
وسیم اکرم نے اپنی اڑان کے آغاز پر ہی اپنا لوہا منوا لیا تھا جب انیس سو چوراسی میں صرف ایک فرسٹ کلاس میچ کھیلنے کے بعد انہوں نے نیوزی لینڈ کے دورے پر دوسرے ٹیسٹ میچ میں میں دس وکٹیں لے کر دنیائے کرکٹ کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔

وقت گزرنے کے ساتھ وسیم ایک بہترین بالر کے ساتھ ایک خطرناک بلے باز بھی بنتے چلے گئے اور کھیل کے آخری اوروں میں وہ تیزی سے رن بنانے کے لئے مشہور ہوگئے۔ اس لئے ان کی شہرت اب ایک اچھے آل راؤنڈر کی تھی۔
کامیابیوں کے سفر کے ساتھ ساتھ کچھ ناکامیاں اور آزمائیشیں بھی وسیم اکرم کی زندگی سے جڑی ہیں۔
تاہم ان کے حصے میں آنے والی بدنامیاں اور کچھ ناکامیاں بھوت بن کر ان کا تعاقب کرتی رہی ہیں۔ ان کے لئے سب سے تکلیف دہ ناکامی انیس سو ننانوے کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست فاش تھی جس میں وسیم بطور کپتان پاکستان کو سیمی فائنل تک لے گئے۔ لیکن فائنل کی شرمناک شکست نے لوگوں کو فوراً یہ بات بھلا دی۔
 
Top