اسماء الرجال کی کل کتنی کتابیں ہیں

  • Work-from-home

lovelyalltime

I LOVE ALLAH
TM Star
Feb 4, 2012
1,656
1,533
913


سوال

اسماء الرجال کی کل کتنی کتابیں ہیں. اور اس میں کن کن کتابوں کو پہلے پڑھنا چاہیے. اور کیا اسما رجل کے تمام کتابوں کا اردو ترجمہ بھی کیا گیا ہے
جواب

اس پر بہت سی کتب ہیں مشھور ہیں
اس فن پر متعدد کتابیں لکھی گئیں۔ مشہور کتابیں درج ذیل ہیں۔
١۔ تاریخ کبیر مؤلفہ امام محمد بن اسماعیل البخاری۔
٢۔ کتاب الجرح والتعدیل مؤلفہ امام عبدالرحمن بن محمد بن ادریس ابو محمد بن ابی حاتم الرازی۔
٣۔ الکامل فی ضعفاء الرجال مؤلفہ عبداللہ بن عدی الجرجانی۔
٤۔ کتاب الکمال فی اسماء الرجال مؤلفہ عبدالغنی بن عبدالواحد مقدسی۔
٥۔تہذیب الکمال فی اسماء الرجال مؤلفہ یوسف بن الزکی المزی۔
٦۔ میزان الا عتدال مؤلفہ محمد بن احمد الذہبی۔
٧۔ تہذیب التہذیب مؤلفہ احمد بن علی بن حجر العسقلانی۔

ان کتب کا اردو میں ترجمہ نہیں ہے صرف الذھبی کی تذکرہ الحفاظ کا ترجمہ ہوا ہے جو ثقہ ائمہ حدیث پر کتاب ہے

شروع کرنے کے لئے یہی تذکرہ الحفاظ پڑھنا مناسب ہے
اس کے بعد اپ صحیح بخاری کی پہلی حدیث کی سند کو دیکھیں
ساتھ ہی علم حدیث کی کوئی کتاب پڑھیں
ڈاکٹر خالد علوی کی اصول حدیث ایک اچھی کتاب ہے

 
Top