تری خوشبو چھپاتی پھر رہی ہوں

  • Work-from-home

Black Rose

Senior Member
Aug 28, 2009
1,001
372
783
Watn He Sara Jahan Hmara
پہلے پہل
شکن چپ ہے
بدن خاموش ہے
گالوں پہ ویسی تمتماہٹ بھی نہیں، لیکن
میں گھر سے کیسے نکلوں گی
ہوا چنچل سہیلی کی طرح باہر کھڑی ہے
دیکھتے ہی مسکرائے گی
!مجھے چھو کر تری ہر بات پا لے گی
تجھے مجھ سے چُرا لے گی
زمانے بھر سے کہ دے گی میں تجھ سے مل کہ آئی ہوں
!ہوا کی شوخیاں یہ
اورمیرا بچپنا ایساکہ اپنے آپ سے بھی میں
تری خوشبو چھپاتی پھر رہی ہوں
!
پروین شاکر
 
Top