تم کیسی محبت کرتے ہو؟؟

  • Work-from-home

sonu-unique

Newbie
Jun 8, 2016
22
38
63
جب ہاتھ دعا کو اٹھتے ہیں
الفاظ کہیں کھو جاتے ہیں
بس دھیان تمہارا رہتا ہے
اور آنسو سے آ جاتے ہیں
ہر خواب تمہارا پورا ہو
اس رب کی منت کرتے ہیں

ہم ایسی محبت کرتے ہیں
تم کیسی محبت کرتے ہو؟؟

 

sonofaziz

TM Star
Dec 28, 2015
1,044
679
1,213
Karachi

میں ایسی محبت کرتا ہوں
تم کیسی محبت کرتے ہو

تم جہاں پہ بیٹھ کہ جاتی ہو
میں وہی پہ بیٹھا رہتا ہوں
تم جس شے کو ہاتھ لگاتی ہو
میں اس شے کو چھوتا رہتا ہوں

میں ایسی محبت کرتا ہوں
تم کیسی محبت کرتے ہو

تم جس سے ہنس کے ملتی ہو
میں اس کو دست بناتا ہوں

تم جس رستے پر چلتی ہو
میں اس رستے آتا جاتا ہوں

میں ایسی محبت کرتا ہوں
تم کیسی محبت کرتے ہو

تم جن سپنوں کو دیکھتی رہتی ہو
میں وہ خواب سرہانے رکھتا ہوں

تم سے ملنے جلنے کے
کتنے ہی بہانے کرتا ہوں

میں ایسی محبت کرتا ہوں
تم کیسی محبت کرتے ہو

تم جہاں بھی بیٹھ کہ جاتی ہو
جس چیز کو ہاتھ لگاتی ہو

میں وہی پہ بیٹھا رہتا ہوں
میں اس شے کو چھوتا رہتا ہوں

کچھ خواب سجا کر آنکھوں میں
پلکوں سے موتی چُنتا ہوں

کوئی لمس اگر چھو جائے تو
میں پہروں اسے سوچتا رہتا ہوں

میں ایسی محبت کرتا ہوں
تم کیسی محبت کرتے ہو
 
  • Like
Reactions: Untamed-Heart

sonofaziz

TM Star
Dec 28, 2015
1,044
679
1,213
Karachi
wow
yeh toh jawab shikwa hogya{(haha}){(71)}

میں ایسی محبت کرتا ہوں
شیریں بھی نہیں لیلیٰ بھی نہیں
میں ہیر نہیں رانجھا بھی نہیں
وہ قصّہ ہیں افسانہ ہیں
وہ گیت ہیں پریم ترانہ ہیں
میں زندہ ایک حقیقت ہوں
میں جذبہ عشق کی شدت ہوں
میں تم کو دیکھ کے جیتا ہوں
میں ہر پل تم پہ مرتا ہوں
میں ایسی محبت کرتا ہوں
مجھے ٹھنڈک راس نہیں آتی
مجھے بارش سے خوف آتا ہے
پر جس دن سے معلوم ہوا
یہ موسم تم کو بھاتا ہے
اب جب بھی ساون آتا ہے
بارش میں بھیگتا رہتا ہوں
قطروں میں تمہی کو ڈھونڈتا ہوں
بوندوں سے تمھارا پوچھتا ہوں
میں ایسی محبت کرتا ہوں
وہ فیض ہو میر ہو غالب ہو
وہ اصغر جگر ہو جالب ہو
وہ سیف عدیم ہو فرحت ہو
وہ ساجد ہو وہ امجد ہو
سب میری فہم سے بالا ہے
کیسا یہ کھیل نرالا ہے
ان سب کو گھنٹوں پڑھتا ہوں
میں ایسی محبت کرتا ہوں
سب کہتے ہیں اس دنیا کا
ہر رنگ تمہی سے روشن ہے
مرے عشق کے دعویدار ہیں سب
سب مجھ کو مجنوں کہتے ہیں
پر مجھ کو ایسا لگتا ہے
ہر رنگ تمہی پر جچتا ہے
تم نا ہو تو بے رنگ ہوں میں
بے رونق ہے تصویر میری
مِرے جذبوں کی سچائی ہو تم
تم سے ہے جڑی تقدیر میری
جو خاک تمھیں چُھو جاتی ہے
اس مٹی پر میں مرتا ہوں
میں ایسی محبت کرتا ہوں
 
  • Like
Reactions: Untamed-Heart
Top