جو چل سکو تو کوئی

  • Work-from-home

Baazigar

TM Star
Oct 9, 2009
2,441
1,735
113
37
Nawabshah
جو چل سکو تو کوئی ایسی چال چل جانا
مجھے گماں بھی نہ ہو اور تم بدل جانا
یہ شعلگی ہو بدن کی تو کیا کیا جائے
سو لازمی تھا ترے پیرہن کا جل جانا
تمہیں کرو کوئی درماں ، یہ وقت آپہنچا
کہ اب تو چارہ گروں کو بھی ہاتھ مل جانا
ابھی ابھی تو جدائی کی شام آئی تھی
ہمیں عجیب لگا زندگی کا ڈھل جانا
سجی سجائی ہوئی موت زندگی تو نہیں
مورخوں نے مقابر کو بھی متل جانا
یہ کیا کہ تو بھی اسی ساعتِ زوال میں ہے
کہ جس طرت ہے سبھی سورجوں کو ڈھل جانا
ہر ایک عشق کے بعد اور اس کے عشق کے بعد


فراز اتنا بھی آساں نہ تھا سنبھل جانا
 
Top