جہنم برائے فروخت، خریداروں نے بولیاں لگا دیں

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
امریکی ریاست مشی گن میں واقع ’جہنم‘ نامی ایک علاقے کو فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے اپنے ہاتھوں سے خریدی ’جہنم‘ کو فروخت کیلئے پیش کر دیا ہے۔ یہ ’جہنم‘ ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹورائٹ سے تقریبا 100 کلومیٹر دور جنوب میں واقع ہے۔ ’جہنم‘ نامی اس علاقے میں ایک گرجا گھر اور ریسٹورنٹ بھی واقع ہے جو اس ’جہنم‘ کو خریدنے کے ساتھ ہی ملیں گے۔ جبکہ یہ علاقہ 72 نفوس پر مشتمل ہے۔ تقریبا 15 سال پہلے جان کولون نامی ایک شہری نے اس ’جہنم‘ کی زمین کو خریدنا شروع کیا تھا تاہم اب ان موصوف کا کہنا ہے کہ اب وقت ا? گیا ہے کہ اس ’جہنم‘ کو فروخت کر دیا جائے۔ انہوں نے اپنی ’جہنم‘ کی قیمت 9 لاکھ امریکی ڈالرز لگائی ہے۔ ’جہنم‘ نامی اس جگہ کی فروخت کی خبروں کے ساتھ ہی اس کو خریدنے کے متمنی افراد بڑی تعداد میں سامنے آ گئے ہیں۔ جان کولون نے اپنے مستقبل کے پلان کے بارے میں بتایا کہ وہ ’جہنم‘ کو فروخت کرنے کے بعد بھی اس میں رہنا چاہتا ہے لیکن اس کی اہلیہ اس بات سے رضامند نہیں کیونکہ وہ کسی اچھے شہر میں زندگی گزارنا چاہتی ہے۔
Hell.jpg
 
Top