خزاں کے موسم کی سرد شامیں
کبھی جو تم کو گلے لگائیں
تو جان لینا،،،،،!!
رفاقتوں کی وصال رت اب گزر چکی ہے
کبھی جو راتوں کو بےتاب ہو کر
نکل پڑو تم،سنسان رستوں پہ بے ارادہ
تو مان لینا،،،،!!
ہماری داستانِ محبت بس یہیں تلک تھی
سفر ہو واپسی کا اور قدموں میں لپٹی ہوں
یادوں کی زنجیریں
جو تمہیں روکنا چاہیں بھی تو نہیں رکنا
کہ یہاں سے واپسی تو ممکن ہے مگر!!
یہاں پہ ساتھ چلنے کا سفر آگے نہیں جاتا
خزاں کے موسم کی سرد راتیں
جو تمہیں پکاریں،،،،،!!!
تو اپنے دریدہ دل کی کرچیوں کو
ہجر کے موسم میں چھوڑ آنا
ہو سکے تو سب بھول جانا
#خزاں کے موسم#yaad Shayari
تو جان لینا،،،،،!!
رفاقتوں کی وصال رت اب گزر چکی ہے
کبھی جو راتوں کو بےتاب ہو کر
نکل پڑو تم،سنسان رستوں پہ بے ارادہ
تو مان لینا،،،،!!
ہماری داستانِ محبت بس یہیں تلک تھی
سفر ہو واپسی کا اور قدموں میں لپٹی ہوں
یادوں کی زنجیریں
جو تمہیں روکنا چاہیں بھی تو نہیں رکنا
کہ یہاں سے واپسی تو ممکن ہے مگر!!
یہاں پہ ساتھ چلنے کا سفر آگے نہیں جاتا
خزاں کے موسم کی سرد راتیں
جو تمہیں پکاریں،،،،،!!!
تو اپنے دریدہ دل کی کرچیوں کو
ہجر کے موسم میں چھوڑ آنا
ہو سکے تو سب بھول جانا
#خزاں کے موسم#yaad Shayari