خوردنی تیل سے طیارے کی پرواز

  • Work-from-home

sarfraz2pk

Newbie
Oct 23, 2008
4
4
0
37
طیارے نےدو گھنٹے تک پرواز کی
نیوزی لینڈ میں ایک مسافر طیارے کو جزوی طور پر خوردنی تیل سے دوگھنٹے پرواز کرانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ ایئر نیوزی لینڈ نے اس ابتدائی پرواز کو پائدار اور سستے توانائی کے حصول کے اقدامات میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے، جس سے ماحول کی آلودگی کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
ایک انجن کے اس 747-400 طیارے کو جتروفع پودہ کے تیل اور طیاروں کے معیاری ایندھن یعنی اے ون جیٹ فیول کو برابر برابر ملا کر پرواز کرائی گئی۔
اس سے قبل فروری میں ورجن ایٹلانٹک کی ایک تجرباتی پرواز کے لیے برازیل
کے بباسو میوے اور ناریل سے کشید کیا ہوا تیل استعمال کیا گیا تھا۔

ایئر نیوزی لینڈ کے چیف پائلٹ ڈیوڈ مورگن نے بتایا ہے کہ منگل کے روز آکلینڈ
میں اس تجرباتی پرواز کے دوران زمین پر اور فضا میں متعدد تجربات کئے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ جتروفع سے حاصل کیا گیا تیل انجن اور ایندھن کے نظام میں
بہتر ثابت ہوا۔

ایئر نیوزی لینڈ کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ حیاتیاتی ایندھن کے ذریعہ
ایک مسافر طیارے کو جزوی طور پر اڑایا گیا ہو۔

ہوابازی کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی
ایشن چاہتی ہے کہ سن دوہزار سترہ تک عالمی ہوا بازی کا دس فیصد ایندھن
حیاتیاتی ہو۔ تاہم حیاتیاتی ایندھن کے مخالفین اس بات کے خلاف ہیں کہ اناج
پیداکرنے والی زمینوں کو حیاتیاتی اندھن پیدہ کرنے کے لئے استعمال کیا جائے۔
 
  • Like
Reactions: nrbhayo
Top