دوسرا ٹیسٹ میچ

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
پاکستانی ٹیم اور جنوبی افریقہ کی ٹیم سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 23 اکتوبر کو دبئی میں کھیلنے والی ہیں- پاکستان کو اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے- سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان اپنی برتری قائم رکھ سکے گا؟ کیا پاکستان کی بیٹنگ میچ وننگ کارکردگی پیش کر سکے گی؟
پہلے میچ میں پاکستان کی جیت میں اوپنر کی شاندار کارگردگی بہت نمایاں تھی- لیکن اب یہ سب کچھ اتنا آسان نہ ہوگا- پچھلے میچوں میں جن شاٹس پر انہوں نے اسکور کیا تھا اسی پر انہیں شکار کیا جاسکتا ہے- انہیں بہت توجہ سے سمجھداری کے ساتھ کھیلنا ہوگا- رن ریٹ 50% سے زیادہ کرنے کی کوشش نقصان دہ ہوسکتی ہے- بیٹسمینوں کو وکٹ بچا کر کھیلنا ہوگا- ورنہ کرکٹ میں بازی پلٹتے دیر نہیں لگتی ہے- محمد عرفان کو ضرور کھلانا چاہیے وہ ٹیم کی قوت ہے- اس کی فٹنس کے مدنظر اس پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے- لیکن اس کی ٹیم میں موجودگی مخالف تیم کو دباؤ میں رکھے گی-
جنوبی افریقہ فائٹ بیک کے جذبے سے میدان میں آئے گی- اگر ہم نے نپی تلی بولنگ کی تو‘ وہ جیت کے لئے‘ ہارنے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں- جنوبی افریقہ کو دوسال میں پہلی شکست ہوئی ہے جو انہیں آسانی سے ہضم نہ ہوگی- ان کی نفسیاتی کیفیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم ایسی حکمت عملی ترتیب دیے سکتے ہیں جو ہماری جیت پر منتج ہو
 
Top