طالبان دہشتگردوں کی منافقت

  • Work-from-home

iqbal jehangir

Regular Member
Mar 12, 2011
95
17
708
طالبان، اسلام اور شریعت کا دن رات ڈھول پیٹ رہے ہیں مگر ان کے قول و فعل میں کھلا تضاد ہے۔اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اورطالبان اسلا م اور پاکستان اور امن کے دشمن ہیں ، ان کی اختراع وسوچ اسلام مخالف ہے ۔اسلام کا پیغام امن ،محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہے۔ نفاذ شریعت کےلئے بندوق کا استعمال خلاف شریعت ہے۔ اسلامی ریاست کے خلاف مسلح بغاوت اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ مسجدوں، مدرسوں، مزاروں ،امام بارگاہوں،پاک فوج ، پولیس ،سکولوں ،کالجوں ،مارکیٹوں ،ہسپتالوں، جنازوں، چرچوں، پولیو ورکرز، غیر ملکی کھلاڑیوں ،اور سیاحوں پر حملے کرنے اور سیاحوں کو اغوا کرنے والے شریعت و اسلام کے علمبدار نہیں ہو سکتے ۔ طالبان دنیا بھر اور پاکستان میں دہشت گردی کے میزبان ہیں. طالبان پاکستان کو نقصان پہنچا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیں۔


.....................................................................................


پاکستان میں امن کا سورج


http://awazepakistan.wordpress.com
 
Top