فراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے:نواز

  • Work-from-home

karwanpak

Newbie
Jul 16, 2014
28
2
3
چکوال(آن لائن) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈالر نیچے آنے پر استعفیٰ دینے کے اعلانات کرنیوالے آج ہم سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ 14 اگست کو ملک میں افراتفری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ مسائل ورثے میں ملے تاہم آئندہ 4 سال میں ملک میں خوشحالی لے کر آئیں گے۔ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی جس اینٹ کو اٹھایا اس میں گندگی بھری تھی۔ 20 سالہ گندگی کو صاف کرنے کیلئے وقت درکار ہوگا ۔

چکوال اور مندرہ کے درمیان 130 کلو میٹر طویل شاہراہ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم نے کہا کہ ابھی ایک سال گزرا ہے لیکن اگلے چار سالہ دور حکومت میں ملک کے چپے چپے میں خوشحالی آئے گی جب حکومت میں آئے تو بیش بہا مسائل کا سامنا تھا خزانہ خالی تھا اور جو اینٹ اٹھائی اس میں گند نکلا اور یہ گندگی بیس سالوں کی ہے اسے صاف کرنے کیلئے وقت درکار ہوگا ۔
for more detail visit
Karwan News
 
Top