فقیر بن کر تم ان کے در پر ہزار دھونی رما کے

  • Work-from-home

princeofdhump

Newbie
Mar 14, 2009
101
86
0
119
Not Known
فقیر بن کر تم ان کے در پر ہزار دھونی رما کے بیٹھو

جبیں کے لکھے کو کیا کرو گے جبیں کا لکھا مٹا کے بیٹھو

اے ان کی محفل میں آنے والو اے سو دو سو دا بتانے والو

جو ان کی محفل میں آکے بیٹھو تو ساری دنیا بھلا کے بیتھو

بہت جتاتے ہو چاہ ہم سے مگر کرد گے نباہ ہم سے

ذرا ملاؤ نگاہ ہم سے ، ہمارے پہلو میں آکے بیٹھو

جنوں پرانا ہے عاشقوں کا جو یہ بہانہ ہے عاشقوں کا

تو اک ٹھکانا ہے عاشقوں کا حضور جنگل میں جا کے بیٹھو

ہمیں دکھاؤ زرد چہرا ، لیے یہ وحشت کی گرد چہرا

رہے گا تصویر درد چہرا جو روگ ایسے لگا کے بیٹھو

جناب انشا یہ عاشقی ہے جناب انشا یہ زندگی ہے

جناب انشا جو ہے یہی ہے نہ اس سے دامن چھڑا کے بیٹھو
 
  • Like
Reactions: nrbhayo
Top