كیا ہم اپنے نوجوانوں كے لئے یہیں مستقبل چاہتے ہیں ؟

  • Work-from-home

Shakil-A

Regular Member
Jun 6, 2011
140
28
1,128
پچھلے ہفتہ میں نے اخبار میں ایك مضمون پڑہا جو ہم سب كے لئے بہت تشویش كی بات ہے . مضموں مین لكھا تھا كہ كیسے غیر ملكی شدت پسند گروہ اس كوشش میں مصروف ہیں كہ ہمارے پڑہے لكھے نوجوانوں كو اپنے گروہوں كا حصہ بنا كر ، ان كے تعلیم اور دانش كو پاكستان كے بربادی كے لئے استعمال كریں

ہمارے ملك كے نوجواں اس لئے ان گروہوں كا نشانہ بنتے ہیں كیوں كہ یہاں ان كی تعداد بہت زیادہ ہے اور یہ گروہ جانتے ہیں كہ اگر ہمارے نوجواں ملك كے آبادی كے لئے جد وجہد كریں تو پاكستان میں ان گروہوں كا نفوذ قلت میں پڑھ جائیگا اور ان كو اپنا بار وبستہ بند كر كے یہاں سے نكلنا پڑیگا ، كیوں كہ یہ گروہ جہاں پر نظر آتے ہیں وہاں پر آبادی كے بجائے بربادی پھیل جاتی ہے . افغانستان ، صومالیا اور ان دنوں میں شام كو ہم مثال كے طور پر دے سكتے ہیں

یہ ہم پر ہے كہ اپنے نوجوانوں كے سمجھائیں كہ غیر ملكی شدت پسندوں كو پاكستان اور اس كے باشندوں میں كسی قسم كے دلچسپی نہیں اور ان كی بری نظر جہاں پے پڑھ جائے وہاں پر بد امنی اور بربادی پھیل جائیگی . ہمارے نوجوانوں پر فرض ہے كہ وہ اپنے پڑہائی اور دانش كو ہماری ملك كی بربادی اور تباہی كے بجائے تعمیر كے لئے استعمال كریں تا كہ پاكستان وہ اسلامی ملك بن جائے جن پر اسلامی دنیا فخر كر سكے اور اس ملك كے بارے میں كوئی یہ نہ كہہ سكے كہ پاكستان دھشتگردوں كا ٹھكانہ بن گیا ہے . اللہ ہمارے نوجوانوں كو ان شدت پسندوں كے برے عزائم سے بچا كر ركھے
 
Top