مرغ مسلم

  • Work-from-home

GraetBoy1234

Active Member
May 18, 2013
281
460
113
Chowk Yadgar, Peshawar
مرغ مسلم







:اجزاء
ثابت مرغ : 11/2 کیلو
لیموں کا عرق : 5 چھوٹے چمچے
دہی : 1 کپ
ادرک لہسن پسا ہوا : حسب ذائقہ
نمک : حسبِ ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر : حسبِ ذائقہ
پیاز : 3 عدد(درمیانے سائز)
کالی مرچ ثابت : 6 عدد
لونگ ثابت : 6 عدد
چھوٹی الائچی : 8 عدد
تیل : 11/2 کپ

:ترکیب
مرغ میں لیموں اور نمک لگا کر کانٹے سے گود لیں اور آدھ گھنٹے رکھ دیں۔ پیاز باریک کاٹ لیں اور تیل میں سنہری تل کر پلیٹ میں نکال لیں اور ہاتھ سے اچھی طرح مسل لیں ، اب مسلی ہوئی پیاز میں پسی ہوئی ادرک لہسن ، نمک ، سرخ مرچ ڈال کر ملائیں ، دہی پھینٹ کر پیاز کا آمیزہ ڈالیں اور مزید پھینٹیں ، اب پیاز کے تیل میں مرغ ڈال کر دونوں جانب سرخ تل لیں، سرخ ہوجائے تو دہی کا آمیزہ ڈالیں ساتھ ہی ثابت لونگیں ، الائچی ، اور کالی مرچ ڈالیں۔ آنچ دھیمی کریں، آمیزہ بھن جائے تو چولھا بند کردیں اور مرغ مسالے سمیت ڈش میں نکال
کر گرم گرم نوش فرمائیں
 
Top