ملیریا کی میٹھی گولی

  • Work-from-home

RedRose64

Co Admin
Mar 15, 2007
42,742
28,183
1,313
Canada
ملیریا کے علاج کے لیے ایک میٹھی گولی تیار کی گئی ہے جس سے ملیریا سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔

تنزانیا میں چیری کے مزے والی یہ گولی تیار کرنے والے محققین کا کہنا ہے کہ ملیریا کی دوسری دواؤں کے مقابلے یہ گولی کافی کم کڑوی ہے اور چونکہ اسے پہلے پیسنے کی ضرورت نہیں ہے لہذا اسے کھانا آسان ہے۔

سائنسی جریدے لانسیٹ کے مطابق اس وجہ سے بچوں کے لیے یہ ملیریا کا کورس پورا کرنا آسان ہوجائے گا۔

ملیریا سے ہر سال دس لاکھ بچوں کی موت ہوتی ہے اور مچھروں کے کاٹنے سے ہونے والی یہ بیماری افریقی ممالک میں ایک بڑا مسئلہ ہے۔

اب تک جو دوائیں دستیاب تھیں انہیں کھانا نہ صرف مشکل ہے بلکہ پیسنے کی وجہ سے ان کی افادیت بھی کم ہوجاتی ہے۔

اس سے قبل عالمی رہنماؤں، ترقیاتی اداروں اور مخیر افراد نے عالمی پیمانے پر غربت میں کمی کے لیے سولہ ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا جن میں سے تین ارب ڈالر صرف دنیا سے ملیریا جیسی بیماری کے خاتمے پر خرچ کیے جائیں گے۔

امدادی رقم کے اعلانات نیویارک میں اقوامِ متحدہ میں ہونے والے اس اجلاس میں کیے گئے جس کا مقصد اقوام متحدہ کے ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے تحت دو ہزار پندرہ تک عالمی غربت میں پچاس فیصد کمی کے لیے مناسب اقدامات پر غور کرنا تھا۔

ملیریا کے خاتمے کے لیے دی جانے والی اس رقم میں سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر عالمی بینک جبکہ ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر ایڈز، ٹی بی اور ملیریا سے مقابلے کے لیے بنایا گیا عالمی فنڈ فراہم کرے گا۔ باقی کے تیس کروڑ ڈالر برطانوی حکومت اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن جیسے نجی اداروں نے فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔​
 
  • Like
Reactions: nrbhayo
Top