میں ڈرتا ہوں ماں

  • Work-from-home

Just_Like_Roze

hmmmm ...
Super Star
Aug 25, 2011
7,884
5,089
1,313
tp.jpg
میں ڈرتا ہوں ماں
ہر اک گزرتے لمحے میں
جانے کیوں ظلم و بربریت سے
معصوم لوگ کچلے جاتے ہیں
معصوم پھول مسلے جاتے ہیں
لہو سے بھرے یہ معصوم چہرے
جسم و جاں کو لرزا دیتے ہیں
زندہ رہنا حق ہے ہمارا
ہم زندگی کو ترستے ہیں

اے دنیا کے انسانوں!
تمہاری خاموشی اس بات کی دلیل ہے
تم سب اپنے لئے جیتے ہو
میری قومیت کچھ بھی سہی
یہ بھی سوچو تو سہی
ہم بھی انساں ہیں
ہم بھی جینا چاہتے ہیں

ہم اپنے ہی وطن میں بے وطن ہیں
کبھی یہ ہمارا گھر
خوبصورت ہوا کرتا تھا
آباد ہوا کرتا تھا
اب ویرانی ہی ویرانی ہے
کھنڈر گھر ہیں
جلتی لاشیں
پھول سے بکھرے معصوم چہرے
ظلم کی داستاں سناتے ہیں

تم بھی تو محبت کرتے ہو
اپنے وطن سے
اپنے وطن کے لوگوں سے
اپنے بچوں سے
کیا جینا صرف انہی کا حق ہے
کیوں ہم سے یہ حق چھینا ہے؟؟؟
ذرا ایک پل کو
’’سوچو تو سہی‘‘
’’سوچو تو سہی‘‘
 
Top