ناشتہ خُود ہی بنا لیتا ہے جانُو میرا Nashta khud hi bana leta hay Janu mera

  • Work-from-home

Jafar Bashir

Newbie
Mar 3, 2012
6
2
703
55

ناشتہ خُود ہی بنا لیتا ہے جانُو میرا
کیسے کہہ دوں کہ نہیں صبح کو سونے دیتا

پیمپر مُنّے کا بدل دیتا ہے بروقت
نہیں مُنّے کو وہ تھوڑا سا بھی رونے دیتا

گندے ہو جائیں کہیں ھاتھ نہ میرے
گھر کے برتن بھی نہیں مُجھ کو وہ دھونے دیتا

کیسے کہہ دُوں کہ مرے بچے کم ہیں
ضائع کوئی سال نہیں میرا و ہ ہونے دیتا

پیچھے پیچھے میرے وہ دُم کی طرح ہوتا ہے
کھونا چاہوں کہ نہیں مُجھ کو وہ کھونے دیتا

اُسے مار مار کے ترس اگر آ جائے
میری پلکیں ہیں نہیں مُجھ کو بگھونے دیتا

گھر کا ہر کام بھی خُود ہی وہ کر لیتا ہے
مجھے پتلا بھی نہیں تھوڑا سا ہونے دیتا

جعفر بشیر جعفرؔ

 
Top