نمکین غزل

  • Work-from-home

Dilpasand

Newbie
Nov 10, 2009
31
5
0
44
ان سے نظر ملائے زمانے گزر گئے
یعنی ادھار کھائے زمانے گزر گئے

پوچھی جو وجہ وحشت دل میں نے قیس سے
بولا مجھے نہائے زمانے گزر گئے

ہر چیز آرہی ہے امارات سے مگر
شوہر کو گھر آئے زمانے گزرگئے

سوچو تو یار کب سے الیکشن نہیں ہوئے
گویا فریب کھائے زمانے گزر گئے

دوچار شادی ہال محلے میں ہیں میرے
گھر میں تو کچھ پکائے زمانے گزر گئے

یارب ہمارے شہر کے لیڈر کی خیر ہو
اس کا بیان آئے زمانے گزر گئے

دامن پہ آپ کے تو جوئیں آپ ہی کی ہیں
ہم کو تو سر کجھائے زمانے گزر گئے

للہ چارہ گر میری خارش کی فکر کر
ان کو گلے لگائے زمانے گزر گئے

 
  • Like
Reactions: zahidlatif1
Top