پاکستانی فلم انڈسٹری بھارت کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے، صائمہ

  • Work-from-home

Manxil

BEiNg SiNglE is My ATtITUde
Super Star
May 7, 2012
13,831
2,488
913
لاہور فلم سٹار صائمہ نے کہا ہے کہ سب ایک ہوجائیں تو پاکستانی انڈسٹری بھارت کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے لیکن اگر صرف باتیں ہوتی رہیں گی تو پھر بدقسمتی سے انڈسٹری مزید زوال کا شکار ہوگی جوکسی کے بھی مفادمیں نہیں ہوگا، آنیوالے دنوں میں کچھ نئی فلمیں سینماوں کی زینت بنیں گی مجھے امید ہے کہ شائقین دوبارہ رخ کریں گے ۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران صائمہ نے کہا کہ پاکستانیوں میں جوٹیلنٹ موجود ہے میں نے دنیا میں کسی اور ملک میں نہیں دیکھا صرف ضرورت اس بات کی ہےکہ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتی کہ پاکستانی انڈسٹری بھارت کا مقابلہ نہیں کرسکتی میں دعوی سے کہتی ہوں کہ اگر فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ سب ایک ہو کرانڈسٹری کی بہتری کے لئے کام کریں توہم بھارت کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں لیکن باتوں کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہونگے۔
 
Top