کبھی ناراض مت ہونا

  • Work-from-home

engr58

Newbie
Nov 15, 2010
93
20
0
65
saudi arabia
کبھی ناراض مت ہونا
گِلے چاہے بہت کرنا
رُلانا اور بہت لڑنا
سنو ناراض مت ہونا
کبھی ایسا جو ہو جائے
کہ تیری یاد سے غافل
کسی لمحے جو ہو جاؤں
بِنا دیکھے تیری صورت
کسی شب میں جو سو جاؤں
تو سپنوں میں چلے آنا
مجھے اِحساس دِلا جانا
سنو ناراض مت ہونا
کبھی ایسا جو ہو جائے
جنہیں کہنا ضروری ہو
وہ مجھ سے لفظ کھو جائیں
انا کو بیچ مت لانا
میری آواز بن جانا
کبھی ناراض مت ہونا

 
Top