کہیں درہم کہیں ڈالر کہیں دینار کا جھگڑا

  • Work-from-home

rekhta

Newbie
Mar 10, 2014
40
14
158
Delhi
کہیں درہم کہیں ڈالر کہیں دینار کا جھگڑا
کہیں لہنگا کہیں چولی کہیں شلوار کا جھگڑا

وطن میں آج کل اس ذات سے اس ذات کو شکوہ
لگا ہونے کہیں اس پار سے اس پار کا جھگڑا

وہ مسجد ہو کہ مندر ہو ادب ہو یا سیاست ہو
وہی ہے جنگ کرسی کی وہی دستار کا جھگڑا

زمانے کی روش سے کر لیا ہے سب نے سمجھوتا
کوئی معنی نہیں رکھتا یہاں کردار کا جھگڑا

کسی کی ٹانگ ٹوٹے یا کسی احمق کا سر پھوٹے
اگر ہونے لگے ہوشیار سے ہوشیار کا جھگڑا

یہی انساں کھلونوں کے لیے بچپن میں لڑتا ہے
بڑے ہونے پہ کرتا ہے در_و_دیوار کا جھگڑا

یہ دنیائے_محبت بھی انوکھی چیز ہے صاحب
کبھی انکار پر نالش کبھی اقرار کا جھگڑا

چھڑا جب ان کے گھر جھگڑا تو ان کی عقل چکرائی
جو سلجھاتے رہے تھے عمر_بھر بازار کا جھگڑا

امیروں کی لڑائی میں کوئی لذت نہیں ہوتی
مزہ آتا ہے جب ہو مفلس_و_نادار کا جھگڑا

اگر جاہل بنے عالم تو کر تائید تو اس کی
ظفرؔ اچھا نہیں ہوتا ہے یہ بے_کار کا جھگڑا
 
Top