کہ اپنے نام کو لکھ دو ہمارے نام سے پہلے

  • Work-from-home

sonofaziz

TM Star
Dec 28, 2015
1,044
679
1,213
Karachi

تم اب کے لوٹ آوَنا گزرتی شام سے پہلے
کہ میرا ہاتھ تھام لو نکلتی جان سے پہلے

تمہارے لوٹ آنے کی ہمیں امید ہے جب سے
کوئی شمع نہیں بجھتی ہماری شام سے پہلے

تم ہی کو یاد کرتے ہیں تم ہی کو پیار کرتے ہیں
سمجھتے کیوں نہیں ہو تم ہمیں الظام سے پہلے

کہ اب جو ہوسکے تو بس یہ اک احسان کردو تم
کہ اپنے نام کو لکھ دو ہمارے نام سے پہلے

@shehr-e-tanhayi @whiteros @Untamed-Heart @DiLkash @AnadiL
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
بہت عمدہ انتخاب
جہاں چاہو میرا نام لکھو ،جو چاہو تم الزام لکھو
مجھے عشق نے برسوں قید رکھا ،مجھے ہجر کی گہری شام لکھو

مرے جوش جنوں کا یہ تنہا سفر، اے چارہ گرو تمہیں کیا ہے خبر
مرے پاس ہے جو بھی یہ دردِ ہُنر،اسے تم میرے ہی نام لکھو

مرے لب پہ ابھی وہ سوال ہے کیوں ؟مرے دل میں ابھی وہ ملال ہے کیوں؟
مرے چاروں جانب جال ہے کیوں ؟مرے خواب کا اب انجام لکھو

یہ عشق مسلسل ساون ہے، من آگ، تو جسم اک ایندھن ہے
بس موت ہے ،کب یہ جیون ہے ؟ اسے زہر بھرا اک جام لکھو

کبھی دشت میں خار پہ ہے چلنا ،کبھی آگ کا پھول میں ہے ڈھلنا
کبھی تنہا دھوپ میں ہے چلنا ،اسے عشق کا ہی انعام لکھو

ہر خواہش ہے سرِ نوکِ سناں، ہر چاہت ہے بس نوحہ کناں
معلوم نہیں خود مَیں ہوں کہاں، اب چاند نہیں سرِ بام لکھو
 
Top