کیاآپ کولفظ "گوگل "کامطلب معلوم ہے؟

  • Work-from-home

colgatepak

Regular Member
Feb 8, 2015
103
36
1,128

دنیا کے ہر ملک میں رہنے والے اور ہر زبان بولنے والے انسان ایک لفظ سے خوب واقف ہیں اور‎ ‎وہ لفظ ہے ”گوگل“۔
مشہور ومعروف کمپنی اور دنیا کے سب سے بڑے اور کامیاب سرچ انجن گوگل
Google
کے نام سے تو سب واقف
ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا مطلب کیا ہے؟ دراصل لفظ
Google
ایک ریاضیاتی اصطلاح Googol سے بنایا گیا ہے۔
لفظ Googol ایک ننھے بچے کی ایجاد ہے جو مشہور ریاضی دان ایڈورڈ کاسنر کا بھتیجا تھا۔
ایڈورڈ یہ سوچ رہے تھے کہ اگر 1 کے بعد 100 صفر ہوں تو اس نمبر کا نام کیا ہونا چاہیے اور اس دوران ان کے کان میں ننھے بچے کی آواز پڑی جو ”گوگول“ سے ملتی جلتی تھی اور یوں انہوں نے اس نمبر کا نام گوگل )Googol( رکھا دیا۔
انٹرنیٹ کمپنی گوگل نے اس میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے اسے Google بنا لیا اور یہ نام اس حقیقت کی طرف اشارہ ہے کہ یہ کمپنی کروڑوں اربوں کی تعداد میں معلومات انتہائی مربوط طریقے سے صارفین کو فراہم کرتی ہے۔

آپ یہ تو جانتے ہیں کہ ایک ہزار یا ایک لاکھ کیسے لکھتے ہیں لیکن ایک گوگل کو کیسے لکھیں گے، یہ کچھ ایسا نظر آئے گا

10000000000,0000000000,0000000000

,0000000000,000000000,000000000,000000000,00000000 0,000000000,000000000
یہی وجہ ہے کہ گوگل کا نام ڈھیر سارے صفروں کے ساتھ بھی لکھا جاتا ہے۔
 
  • Like
Reactions: whiteros
Top