گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر،حکومت نے نیا فیصلہ کرلیا،اقدامات شروع

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں کے لیے فائل کی بجائے سمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔اس حوالے سے محکمہ کے حکام کی آئی ٹی بورڈ سے ملاقات ہوئی ۔ڈی جی ایکسائز کے مطابق گاڑیوں کی کاپی کی جگہ اب سمارٹ کارڈ ملے گا جس پر تمام تفصیلات درج ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ سمارٹ کارڈ کا سائز عام شناختی کارڈ جتنا ہوگا جسے جیب میں رکھنا بھی آسان ہوگا۔اکرم اشرف گوندل کا کہنا تھا کہ سمارٹ کارڈ سے جعلسازی کے واقعات کا تدارک کیا جا سکے گا۔ گاڑی فروخت ہونے پر کارڈ کا ڈیٹا تبدیل کر دیا جائے گا۔

cars-3-700x300.jpg
 
Top