گوانتانامو بے جیل سے 4 افغان قیدیوں رہا

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
امریکی کانگریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام نے عراق اور افغان جنگ پر ایک کھرب 600ارب ڈالر خرچ کئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رپورٹ میں عراق اور افغانستان میں جنگوں سے وابستہ دفاعی اخراجات کو رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ 11ستمبر 2001ءسے ستمبر 2014ءتک امریکہ نے عراقی جنگ کیلئے 815ارب ڈالر مختص کئے تھے اور افغان جنگ کیلئے 686ارب ڈالر مختص کئے گئے۔ اس کے علاوہ جنگ سے وابستہ ضمنی اخراجات پر 81ارب ڈالر صرف کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوران عراق میں 4ہزار 491امریکی فوجی ہلاک اور 32ہزار زخمی بھی ہوئے جبکہ افغانستان میں 2ہزار 356امریکی ہلاک اور 20ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔ ادھر افغانستان میں رواں برس پر تشدد واقعات میں ہونے والی سویلین ہلاکتوں کی تعداد ایک نئی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہیں، قوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یہ تعداد 2013ءکے مقابلے میں 19 فیصد زائد ہے۔ اقوام متحدہ کے افغانستان میں اِسسٹنس مشن کی طرف سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ کے مطابق نومبر کے آخر تک افغانستان میں ہونے والی سویلین ہلاکتوں کی تعداد 3,188 جبکہ زخمیوں کی تعداد 6,429 رہی۔ رپورٹ کے مطابق سویلین ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد اقوام متحدہ کی طرف سے اب تک ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ سالانہ تعداد ہے۔ پینٹاگون کے مطابق گوانتانامو بے جیل سے 4 افغان قیدیوں کو ملک واپس بھیج دیا گیا۔ چاروں کو فوجی طیارے کے ذریعے افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر منتقل کیا گیا۔ امریکی اہلکار کے مطابق 2009ءکے بعد اپنی نوعیت کی یہ پہلی منتقلی ہے۔ قیدیوں کے نام شوالی خان، علی گل، عبدالغنی اور محمد ظہیر ہیں۔
 
Top