گوجرانوالہ ، 17مارچ 2011کو شادی کرنے والے جوڑے کے حیرت انگیز طورپر تین بچے 17مارچ کو ہی پیدا ہوئے

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
گوجرانوالہ میں 17مارچ 2011کو شادی کرنے والے جوڑے کے حیرت انگیز طورپر تین بچے 17مارچ کو ہی پیدا ہوئے ، پہلا بیٹا عبد اللہ سترہ مارچ 2012 ، دوسری بیٹی عائشہ سترہ مارچ 2014اور تیسری بیٹی عانیہ 17مارچ 2016کو پیدا ہوئی ، انجینئر عاصم اور ان کی اہلیہ نبیلہ کی ہسپتال میں اپنی شادی اور تین بچوں کی سالگرہ کی تقریب ہوئی ،کیک کاٹے گئے ،ہسپتال کو خوبصورت جھنڈیوں اور غباروں سے سجایا گیا تفصیلات کے مطابق گوجرنوالہ میں شاہین آباد کے رہائشی انجینئر قاری محمد عاصم کی شادی 17 مارچ 2011 کو نبیلہ یوسف کے ساتھ ہوئی تھی ،اس جوڑے کے تین بچے ہوئے اور تینوں کی یوم پیدائش بھی حیرت انگیز طور پر 17 مارچ ہی ہے۔انجینئر عاصم اور ان کی اہلیہ نبیلہ نے ہسپتال میں اپنی شادی اور 3 بچوں کی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی جس میں ہسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسوں نے بھرپور شرکت کی۔2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے ایک سال بعد شادی کی سالگرہ کے دن ہی ان کے گھر 17 مارچ 2012 کو پہلا بیٹا عبداللہ پیدا ہوا ،17 مارچ 2014 کو بیٹی عائشہ اور 17 مارچ 2016 کو دوسری بیٹی عانیہ کی پیدائش ہوئی۔عاصم نے اپنے نام کی مناسبت سے تینوں بچوں کے نام ’’ع‘‘ سے رکھے۔بیٹی کی پیدائش پر محمد عاصم نے نجی ہسپتال میں اپنے تین بچوں اور شادی کی سالگرہ کے چار کیک کاٹ کر خوشی منائی ،سالگرہ کی تقریب پر ہسپتال کو خوبصورت جھنڈیوں اور غباروں سے سجایا گیا تھا۔محمد عاصم اور اس کی بیوی نبیلہ نے کہاکہ 17 مارچ ان کیلئے خوش قسمتی کا دن ہے، اسی دن وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور اسی دن اللہ نے ان کو اولاد کی نعمت سے نوازا۔انہوں نے کہاکہ ایک ہی تاریخ میں 4 خوشیاں حاصل کرنا ہمارے لیے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے مترادف ہے۔
Marriage (2).jpg
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
Zabardast......
Allah Taala InheN Aise Hi Khush Rakhay Aafiyat K Sath Ameen
 
Top