ہم ہار گئے!

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
ہم ہار گئے!

اقرار گئے،انکار گئے، ہم ہار گئے
آنکھوں سے سب آثار گئے، ہم ہار گئے

کچھ یادیں یوں اس کی بیچ سمندر ڈوب گئیں
کچھ سپنے رہ اس پار گئے، ہم ہار گئے

اک عمر رہے ہیں، جیت سے بے پرواہ
جب جیتنا چاہا، ہار گئے ہم ہار گئے

یوں الجھے دنیا کے دکھ میں بے سدھ ہو کر
سب جھوٹے سچے پیار گئے، ہم ہار گئے

پہلے تو پریت میں اپنی اپنے آپ سے دور ہوئے
پھر یار گئے، دلدار گئے، ہم ہار گئے!

 
  • Like
Reactions: Shikra-e-Ab'bar
Top