یااللہ یااللہ یااللہ

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213

جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء

قرآن نے قیامت کے ہولناک منظر کو رونگٹے کھڑے کردینے والے انداز میں بیان فرمایا ہے
کہ کاش انسان اس سے عبرت حاصل کرے اور آخرت کی فکر پیدا ہو

چند آیات ملاحظہ فرمائیں

اے لوگو اپنے رب سے ڈرو بے شک قیامت کا زلزلہ ایک بڑی چیز ہے (۱) جس دن اسے دیکھو گے ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے کو بھول جائے گی اور ہر حمل والی اپنا حمل ڈال دے گی اور تجھے لوگ مدہوش نظر آئیں گے اور وہ مدہوش نہ ہوں گے لیکن الله کا عذاب سخت ہوگا (۲)
جب واقع ہونے والی واقع ہو گی (۱) جس کے واقع ہونے میں کچھ بھی جھوٹ نہیں (۲) پست کرنے والی اور بلند کرنے والی (۳) جب کہ زمین بڑے زور سے ہلائی جائے گی (۴) اور پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر چورا ہو جائیں گے (۵) سو و ہ غبار ہو کر اڑتے پھریں گے (۶) اور (اس وقت) تمہاری تین جماعتیں ہو جائیں گی (۷)
الله کا حکم آ پہنچا
جب آسمان پھٹ جائے (۱) اورجب ستارے جھڑ جائیں (۲) اور جب سمندر ابل پڑیں (۳) اور جب قبریں اکھاڑ دی جائیں (۴) تب ہر شخص جان لے گا کہ کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑ آیا (۵)

کھڑکھڑانے والی (۱) وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے (۲) اور آپ کو کیا خبر کہ وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے (۳) جس دن لو گ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے (۴) اور پہاڑ رنگی ہوئی دھنی ہوئی اُون کی طرح ہوں گے (۵) تو جس کے اعمال (نیک) تول میں زیادہ ہوں گے (۶) تو وہ خاطر خواہ عیش میں ہوگا (۷) اور جس کے اعمال (نیک) تول میں کم ہوں گے (۸) تواس کا ٹھکانا ہاویہ ہوگا (۹) اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ کیا چیز ہے (۱۰) وہ دہکتی ہوئی آگ ہے (۱۱)

یاللہ تو ربّ کائنات ہے- یااللہ ہم تیرے بندے ہیں- یااللہ ہم تجھ سے پناہ مانگتے ہیں- یااللہ ہم بہت گناہگار ہیں خطاکار ہیں تیرے نافرمان ہیں- تیری اطاعت میں ہم سے سستی ہوئی، خطائیں ہوئیں- یااللہ ہم اپنی خطاؤں کا اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں-
یااللہ ہم تجھ سے توبہ مانگتے ہیں- یااللہ تو ہمارے گناہوں کو معاف کردے- ہمیں عذاب دنیا و آخرت سے بچا لے- ہمیں عذاب جان کنی، عذاب قبر، عذاب حشر، عذاب محشر، عذاب جہنّم سے بچا لے-
اے اللہ تعالی تیرا نام "التوّاب" ہے، تو ہر بار توبہ قبول کرنے والا ہے؛چاہے کتنی ہی بار گناہ ہوجائیں جب تجھ سے توبہ کی جائے، تو توبہ قبول فرماتا-
یااللہ ایک حدیث میں ہے کہ: (بے شک اللہ تعالی نے اپنے پاس عرش پر ایک تحریر لکھی ہے: "میری رحمت میرے غضب پر بھاری ہے") اور تو نے وعدہ فرمایاہے
:
وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا (68) يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا (69) إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا اور اللہ کے ساتھ کسی اور الٰہ کو نہیں پکارتے نہ ہی اللہ کی حرام کی ہوئی کسی جان کو ناحق قتل کرتے ہیں اور نہ زنا کرتے ہیں اور جو شخص ایسے کام کرے گا ان کی سزا پاکے رہے گا۔ [68] قیامت کے دن اس کا عذاب دگنا کردیا جائے گا اور ذلیل ہو کر اس میں ہمیشہ کے لئے پڑا رہے گا[69] ہاں جو شخص توبہ کرلے اور ایمان لے آئے اور نیک عمل کرے تو ایسے لوگوں کی برائیوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں سے بدل دے گا اور اللہ بہت بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے۔ [الفرقان: 68- 70]

اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا بے شک بےشک- یااللہ اپنی شان غفوررحیم سے تو ہماری توبہ کو قبول کرلے- ہمیں معاف کردے
 
Top