یا رب نفس نفس میں ہے پنہاں تیرا پیام
دنیا کا ذرہ ذرہ کرے ورد تیرا نام
تیرے ہی نور سےہیں فروزاں مہ و نجوم
روشن ہے آفتاب ہے درخشاں مہِ تمام
سیراب سب ہوئے تیرے زمزم کےفیض سے
لوٹا نہیں ہے در سے ترے کوئی تشنہ کام
مل جائے مجھ کو ایک ہی سجدہ نصیب سے
گھر میں تیرےجہاں ہے براہیم کا مقام
کر لے قبول ساری دعائیں جو دل میں ہیں
نیناں یہاں سےجائے گی ہرگز نہ تشنہ کام
۔