یہ بات سمجھ میں آئی نہیں
اور امی نے سمجھائی نہیں
میں کیسے میٹھی بات کرو
جب میٹھی چیز کوئی کھائی نہیں
یہ چندہ کیسے ماموں ہیں
جب امی کا وہ بھائی نہیں
کیوں لمبے بال ہیں بھالو کے
کیوں اُس نے ٹِنڈ کرائی نہیں
کیا وہ بھی گندا بچہ ہے
یا جنگل میں کوئی نائی نہیں
نانی کے ہزبنڈ نانا ہیں
دادی کے ہزبنڈ دادا ہیں
تو
کیوں باجی کےہزبنڈ باجا نہیں
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں
اور امی نے سمجھائی نہیں