گورے بھی سندھی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئے ۔کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے عملے نے اجرک اور سندھی ٹوپی میں دلچسپ تبصر وں اور انوکھے جملوں کے تبادلے پر مبنی ویڈیو جاری کر دی۔4دسمبر کو سندھ میں ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے اسی سلسلے میں جہاں پورے صوبے میں جشن کا سا سماں دکھائی دے رہا ہے وہیں کراچی میں امریکی قونصل خانہ بھی سندھی ثقافت کے رنگ میں رنگ گیا ہے۔
قونصل خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں قونصلیٹ کے اراکین اجرک اوڑھے اور سندھی ٹوپی پہنے دکھائی دے رہے جبکہ اس دوران سندھی بولنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔گلابی سندھی بولتے ہوئے کوئی تو اپنا تعارف کراتے ہوئے سندھی زبان میں نام بتا رہا ہے تو کوئی سندھ کے ثقافت کے دن کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کر رہاہے۔

دلچسپ جملوں میں مبنی یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اتنی مقبول ہو گئی کہ ہزاروں افراد نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں قونصل خانے کے مختلف اراکین کے اس انوکھے انداز کو دیکھ کر اور سندھی بولنے کے دلچسپ طریقے نے دیکھنے والوں کو نہ صرف حیران کر دیا بلکہ سندھ کے کلچر سے محبت کے اظہار کے اس انداز پر بیحد خوش بھی کیا۔