پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا خوفناک طاقت کے حامل نئے سے نئے ہتھیاروں کا دعویٰ آئے روز کرتا ہے، اور اب کی بار اس ملک کے صدر کمِ یانگ اُن نے ایک ایسا میزائل تیار کرنے کا دعوٰی کر دیا ہے کہ جو دشمن کے ٹینکوں کو ”اُبلے ہوئے کدو“جیسا بنا کر رکھ دے گا۔
اخبار ”ڈیلی میل“ کے مطابق کمِ یانگ اُن کا کہنا ہے کہ ان کے سائنسدانوں اور انجینئرﺅں نے ایک ایسا طاقت ور میزائل تیار کر لیا ہے کہ جو مضبوط ترین بکتربند گاڑیوں اور ٹینکوں کو کاغذی کھلونوں کی طرح اُڑا کر رکھ دے گا۔ شمالی کوریائی میڈیا کے مطابق صدر کمِ یانگ اُن نے اس میزائل کے تجربے کا مشاہدہ بھی کیا۔
میزائل کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ایک لیزر گائیڈڈ ہتھیار ہے جو کہ اپنے ہدف کو انتہائی درستی سے نشانہ بناتا ہے۔ کم ِ یانگ اُن نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ دنیا کا طویل ترین رینج والا میزائل ہے، اور دنیا کا ہر کونہ اس کے نشانے پر ہے۔ شمالی کوریا کے ان تازہ ترین دعووں کی تاحال کسی غیر ملکی خبررساں ادارے نے تصدیق نہیں کی ۔