کہا عشق نے کہ میں جبر ہوں، مجھے اختيار نہ کيجيئے
ميں فريب ہوں، مجھے کھائيۓ، مرا اعتبار نہ کیجيئے
نہ ميں وقت ہوں نہ ميں بخت ہوں جسے آپ راہ ميں پائيئے
اجی جائیے ، مجھے ڈھونڈيئے ، مرا انتظار نہ کیجيئے
مجھے راز مان کے جانيۓ،مجھے بھید جان کے بوجھيئے
مگر اتنا جانتے بوجھتے مجھے آشکار نہ کيجيئے
This site uses cookies to help personalise content, tailor your experience and to keep you logged in if you register.
By continuing to use this site, you are consenting to our use of cookies.