اچھااااااااااا۔۔۔۔
ہمیں لگا شائد کوئی مہنگا پتھر ۔
ہمارے ذہن میں کچھ آرہا ہے۔۔۔۔
وہ جیسے نرسری والی نظم ہوتی۔۔۔ٹیچر جی سنائیں؟؟کیا پتہ کچھ اچھا بن جائے۔۔پر تقطیع آپ خود کریں گے بھیا۔۔ہم بس جو ذہن میں آرہا لکھنے لگے۔
edit:
کیوی تم کو بات بتائیں ۔
نگری کے حالات سنائیں
اُس بستی میں اپنی بسر ہے
پتھروں کا تو یہ ہی نگر ہے
پتھر ہی کا اک اک گھر ہے
پتھر در ہے ، بام بھی پتھر
صبح بھی پتھر ، شام بھی پتھر
مسند الیہ ، غلام بھی پتھر
ہر اک لونڈی پتھر کی ہے
یہاں کے تو دربان بھی پتھر
رہ، بازار مکان بھی پتھر
کوچہ اور دالان بھی پتھر
پتھر کی ہی ہر اک شے ہے
بادہ پتھر ۔۔۔اور پتھر مے ہے
اس بستی کے باسی پتھر
دیوتا پتھر، داسی پتھر
پتھر کچھ ہیں رنگ برنگے
لیکن ہیں کچھ بے رنگ پتھر
ادھر بھی پتھر، ادھر بھی پتھر
ہر اک جانب پتھر، پتھر
ہر اک شخص ہے پتھر جیسا
چلتا پھرتا، بولتا پتھر
آنکھیں پتھر چہرہ پتھر
حرف حروف اور لہجہ پتھر
دل کی جگہ پہ عمدہ پتھر
جس میں سب جذبات بھی پتھر
آپ بتائیں موم کی گڑیا
پتھر شہر میں رہ سکتی ہے؟
جس کا دل ہو کانچ کے جیسا
بن نہ سکے جو کبھی بھی پتھر
اس گڑیا نے پھر یہ سوچا
موم تو پتھر بن سکتی ہے
کیا بنتا ہے موم، یہ پتھر
اس نے چنا اک نیلا پتھر
جس کی چمک تھی اچھی خاصی
دکھنے میں تو موم کا لگتا
لیکن تھا تو وہ بھی پتھر
جذبوں کی پھر تپش دی اس نے
لیکن پگھلے کیسے ، ؟ پتھر
منت بھی اس نے کر کے دیکھی
لیکن وہ پتھر کا پتھر ۔
پیار کی آنچ بکار گئی پھر
موم کی گڑیا ہار گئی پھر
اشکوں کے سنگ بہہ گئی گڑیا
ایک ہی بات وہ کہہ گئی گڑیا
سنگ دل ایسا ، مر مر جیسا
ٹوٹے گا نے، پگھلے گا نے
کانچ کا دل تو ٹوٹ گیا ہے
موم بھی ہو جائے گا پتھر
اس گڑیا کو سوچتے ہیں ہم
نگر تو اپنا بھی ہے پتھر
جس بستی میں اپنی بسر ہے
پتھروں کا تو یہ بھی نگر ہے
ایسا بھی تو ہو سکتا ہے
کانچ سے ٹکر کھائے پتھر
کانچ کا دل تو ٹوٹ رہے گا
اشک بھی ہو جائیں گے پتھر
اب تو لگتا ہے کچھ ایسے
ہم بھی ہو جائیں گے پتھر
#Angela_Angii
#Meem_Aroosh
یہ تو واقعی نظم بن گئی
کیوی بھیا لفظ ''نے"'' نہ کے معنوں میں آتا تھا۔۔وزن کے حساب سے لگا سکتے۔۔ویسے وزن دیکھ لیجیئے گا۔۔۔ اور ہمیں بتا دیجیئے گا۔۔ہمارا موڈ نہیں ترازو پکڑنے کا ۔ویسے بھی آج آپ ہمارے استاد ہیں۔۔۔
ویسے شکریہ کیوی بھیا سنگ مر مر کہنے کا ۔۔۔پندرہ بیس منٹ میں ہماری مفت میں نظم بن گئی ۔
@shehr-e-tanhayi @Mahen @Armaghankhan @khamosh_dua @minaahil @Siyaah_Posh @saviou
تنہائی آپا۔۔۔آپ کو یاد ہو تو پی ایم میں ہم نے کہا تھا ہمارے لئے بھی کچھ کھانے کے لئے لے آئیے گا۔۔۔ دارالحکمت کیسے چلے گا اگر آپ ہی بھولتی رہیں؟؟
ہم نے اب کھا لی بریانی، ساتھ میں نظم لکھتے رہے۔۔۔
Arey waah waah waah, ye to wa'qaqi bohat zabardast nazm ho gi, jaldi sey kisi achi si jaga save kar lo isey, gumaana nahi