بچی ، آئیٹم ، چکنی ، مال ، سیکسی وغیرہ وہ نام ہیں جو آج کل آوارہ اور اوباش لڑکوں/مردوں نے لڑکیوں کو دے رکھے ہیں !
ایسے گھٹیا فقرے ، کامنٹس پڑھ کر دل تو کرتا ہے کہ لکھنے/کہنے والے کو گھما کر ایک ایسا زوردار تھپڑ مارا جائے کہ موصوف کو دن میں میں ہی تارے نظر آ جائیں، پھر خیال آتا ہے کہ جو دوسروں کی ماؤں بہنوں کو ان گھٹیا ناموں سے پکارتے ہیں، ان کی نظر میں ان کی اپنی ماؤں بہنوں کی کیا عزت ہو گی، اس کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ ضرور ان کی تربیت میں بہت بڑی کمی رہ گئی ہو گی !
ایسے لوگوں کی بہن بیٹیاں ان ہی کے جیسے غلیظ لوگوں کی گندی نظروں سے کیسے محفوظ رہ سکیں گی جو خود دوسروں کی عزتوں پر گندی نظر ڈالتے ہوں
کبھی سوچا ہے کیا ؟؟؟
کہ اگر دوسرں کی بہن بیٹی تمھاری نظر میں بچی ہے ، مال ہے یا Hot ہے تو پھر تمھاری بہن بیٹی بھی تمہاری ہی سوچ کے مالک کسی اور اوباش لڑکے کیلئے بچی ، مال اور Hot ہو گی !
آپ کے لکھے اور بولے گئے الفاظ آپ کے اپنے کردار کی عکاسی کرتے ہیں، اچھی بات/کامنٹ اور تجزیئے سے آپ کی سلجھی ہوئی گھریلو تربیت ظاہر ہوتی ہے اور گندے کامنٹ یا تجزیئے سے پتہ چلتا ہے کہ آپ خود کسی غلط ماحول کی پیداوار ہیں !!!
یاد رہے کہ جو اچھے ہوں ، جن کی گھریلو تربیت اچھے اور سلجھے ہوئے ماحول میں ہوئی ہو، جن کو خوف خدا بھی ہو تو وہ ہمیشہ ہر عورت کو عزت و احترام دیں گے، جو نہیں دیتے وہ بعد میں انجام بھی بھگتتے ہیں۔
یاد رکھو اگر کسی کی ماں بہن کو ناجائز تنگ کرو گے تو اپنی ماں بہن کا ہی دکھ دیکھو گے !!!
ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﮐﯿﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﻌﺾ ﮔﻨﺎﮦ ﺻﺮﻑ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ
ﻭﮦ ﻭﺭﺍﺛﺖ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﭘﺎﺗﺎﻝ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺁ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﺍﻭﺭ ﮐﺲ ﻃﺮﺡ ﮐﮧ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺒﮭﯽ ﺗﺼﻮﺭ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ۔ !
عورت ذات کو صرف فیس بک ، انٹر نیٹ پر ہی نہیں بلکہ ہر مقام پر احترام دیجئے !!!
اپنی زندگی میں عورت کے موجود ہر روپ کا احترام کیجئے چاہے وہ آپ کی اپنی ماں ، بہن اور بیٹی ہو یا کسی اور کی !
آپ ان کو عزت دیجئے الله پاک آپ کو دنیا کے ساتھ آخرت میں بھی اس کا نیک اجر دے گا ان شاء الله !
اگر آپ اپنے لئے ایک نیک بیوی اور نیک بیٹی کی کی آرزو رکھتے ہو تو
دوسروں کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بھی عزت دینا سیکھو کیونکہ قران پاک میں ہے
الخَبيثٰتُ لِلخَبيثينَ وَالخَبيثونَ لِلخَبيثٰتِ ۖ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبينَ وَالطَّيِّبونَ لِلطَّيِّبٰتِ ۚ
﴿٢٦﴾ سورة النور
(ترجمہ )
ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے ہیں اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے ہیں۔
اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں۔