حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا کہاُس شخص کی ناک مٹی میں مل جائے، اُس شخص کی ناک مٹی میں مل جائے اِن الفاظ کو سن کر کسی صحابی نے عرض کیا کہ یا رسول ا للہ! صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ! کس کی ناک مٹی میں مل جائے؟ تو حضورِ اَنور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا وہ شخص جو اپنے ماں باپ کو پائے کہ ان میں ایک یا دونوں بڑھاپے میں ہوں پھر وہ اُن کی خدمت کرکے جنت میں نہیں داخل ہوا تو اس کی ناک مٹی میں مل جائے ۔ (یعنی وہ ذلیل و خوار اور نامراد ہو جائے۔)
(صحیح مسلم،کتاب البروالصلۃ،باب رغم من ادرک...الخ، الحدیث۲۵۵۱، ص۱۳۸۱)
(صحیح مسلم،کتاب البروالصلۃ،باب رغم من ادرک...الخ، الحدیث۲۵۵۱، ص۱۳۸۱)