کبھی کبھی ہماری ذات کا خول چٹخ جاتا اور ہم اپنی سیلف سے باہر نکل آتے ہیں کسی اور کی ذات میں پناہ تلاش کرتے ہیں پناہ نہ ملے تو بھٹکتے رہتے ہیں کوئی پناہ مل بھی جائے تو کیا پتہ ہوتاکہ اگلے شخص نے واقعی خلوص سے ہمیں سمیٹا ہے یا فقط اپنی چند لمحوں کی رنگینی کے لئے ہمارے جذبوں کی قوس قزح چرائی ہے.