Shitan k pujari arrest in Iran

  • Work-from-home

goodfrndz

"A faithful friend is the medicine of life."
VIP
Aug 16, 2008
12,849
4,072
1,113
محبت والا
ایران کے جنوبی شہر شیراز میں پولیس نے شراب وکباب اور رقص وسرود کی ایک محفل پر چھاپہ مار کر سو سے زیادہ ''شیطان کے پجاریوں'' کو گرفتار کرلیا ہے.

ایک ایرانی اخبار جام جم نے بدھ کو اپنی اشاعت میں انقلابی گارڈز کے مقامی سربراہ عباس حامدی کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ '' شیرازمیں اتوار کو ایک غیر اخلاقی کنسرٹ اور پارٹی منعقد کی جارہی تھی جس میں چھاپہ مارکرشیطان کی پوجا کرنے والے ایک گروپ کے ایک سو چار ارکان کو گرفتارکر لیا گیا ہے''.

انہوں نے بتایاکہ ''رقص وسرود کی محفل شیراز شہر کے نواح میں واقع ایک باغ میں برپا تھی اور اس شیطانی تقریب کو پوری دنیا میں انٹرنیٹ پر براہ راست دکھایا جارہا تھا'' انہوں نے مزید بتایا کہ ان افراد کو انقلابی گارڈزسے وابستہ بسیج اسلامی ملیشیا کے ارکان نے گرفتار کیا ہے.

عباس حامدی کا کہنا تھا کہ ''گرفتار کئے گئے افراد شراب پیتے تھے،آپس میں گھلتے ملتے اور خون چوستے تھے.حتیٰ کہ یہ بعض تقریبات میں شیطان کے آگے جھکتے بھی تھے''.

جام جم نے اپنی رپورٹ میں چھاپے کے دوران پارٹی میں پکڑے گئے موسیقی کے آلات،سازوسامان،بینڈ باجوں اور ایمپلی فائرز کی تصاویر بھی شائع کی ہیں اور سرکاری عمارت میں نوجوانوں کے ایک گروپ کی بیٹھے ہوئے تصویر بنائی گئی ہے جس میں ان کی پشت کیمرے کی جانب ہے.

عباس حامدی نے بتایا کہ انقلابی گارڈز کے ماتحت کام کرنے والی بسیج انٹیلی جنس فورسز نے غیرملکی روابط رکھنے والے گروپوں کی ایک سال تک نگرانی کرنے کے بعد اتوار کو گرفتاریوں کے لئے چھاپہ مار کارروائی کی تھی.

گذشتہ دوسال کے دوران ایرانی پولیس اورسکیورٹی حکام نے کئی مرتبہ ''شیطانی گروپوں'' کے ظہور پذیر ہونے کے بارے میں خبردار کیا ہے جو ان کے بہ قول نوجوانوں کے اخلاق وکردار کو تباہ کررہے ہیں.

واضح رہے کہ ایران میں شراب پینے پر پابندی ہے اور ایرانی حکام بعض اوقات دھاتوں سے بنے بینڈ باجوں سے موسیقی بجانے کے عمل کو بھی شیطان کی پوجا قراردیتے ہیں.

------------------------------
 
  • Like
Reactions: nrbhayo
Top