ڈان بھائی یہ بات آپ کو پتہ ہے۔۔۔۔ ہمیں پتہ ہے اور دین کو تھوڑا بہت علم رکھنے والے کو بھی پتہ ہے کہ قادیانیت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں
اور آپ کی یہ بات بھی صحیح ہے کہ ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کی نالج کو اسٹرونگ بنانا چاہیے ۔۔۔ جس کے بعد لوگ خود بخود قادیانیوں کا دھوکہ کو سمجھنے کے قابل ہوجائیں
یہ تو ہوا تصویر کا ایک پہلو ۔۔۔۔ لیکن ہمیں تصویر کا دوسرا پہلو بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ہمارے معاشرے میں بے شمار لوگ ایسے بھولے بھالے ہیں جن کو اگر قادیانیت کی اصلیت براہ راست نہیں دکھائی جائے تو یہ بھولے بھالے مسلمان قادیانیت کے فتنہ میں پھنس سکتے ہیں باوجود اس کے کہ آپن کے پاس اسلام کی بہت سی نالج ہوگی ۔۔۔۔۔ کیوں کہ جہاں قادیانی اپنے باطل عقائد کی تشیر کرتے ہیں ۔۔۔۔ وہیں قادیانی بھولے بھالے مسلمانوں کو ورغلانے کے لئے مسلمانوں کی طرف سے ختم نبوت اور رفع و نزول مسیح علیہ السلام پر دلائل کے جوابات بھی دینے کی کوشش کرتے ہیں
مثلا ہم اسلام سیکشن میں لوگوں کی نالج اسٹرونگ کرنے کے لئے مختلف تھریڈ بناتے ہیں ۔۔۔ جس میں حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین ہونے پر اسٹرنگ نالج شئیر کی جاتی ہے
لیکن شاید آپ کے علم میں نہ ہو کہ جب ہمارے بھولے بھالے مسلمان بھائی اپنی یہ نالج لے کر کسی قادیانی سے ملاقات کریں گے یا کسی قادیانی لٹریچر کا مطالعہ کریں گے یا کسی ویب سائٹ پر اُن کا ٹکراؤ ہوگا تو مسلمان بھائی قادیانیوں کو بھی حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی تسلیم کرتا دیکھے گا
اسی طرح رفع و نزول مسیح علیہ السلام پر بھی ہمارے مسلمان بھائیوں کو قادیانیوں کے قرآن و حدیث کے دلائل نظر آئیں گے(یہ اور بات ہے کہ قادیانیوں نے کس طرح دجل و فریب سے دھوکہ دیا ہوگا)۔
لیکن بہرحال یہ بات طے ہے کہ ہماری طرف سے مسلمانوں کو یک طرفہ پہلو (یعنی صرف نالج اسٹرونگ کرنا)دکھانے کا مطلب مسلمانوں کو قادیانیت کا دوسرا اور سب سے بھیانک پہلو(یعنی قادیانیوں کے دجل و فریبی دلائل اور اُن کی اصلیت) سے ناآشنا رکھنا ہے۔۔
بے شک قادیانیت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔۔۔۔ اور جس طرح ہم اسلام سیکشن میں عیسائیت اور ہندو مذہب وغیرہ کی معلومات نہیں شئیر کرتے ۔۔۔لہذا اسی طرح ہمیں قادینت پر بھی مواد شئیر نہیں کرنا چاہیے
لیکن ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ قادیانیت اور دیگر غیر مسلم مذاہب میں بہت بڑا فرق ہے
اول یہ کہ دنیا کا کوئی بھی غیرمسلم مذہب اپنے آپ کو مسلمان نہیں کہتا۔۔۔۔
جبکہ قادیانی اپنے آپ کو مسلمان کہہ کر دھوکہ دیتے ہیں
ثانیا یہ کہ تمام غیر مسلم اپنے نام سے ہی پہچان لئے جاتے ہیں ۔۔۔جس وجہ سے مسلمان اُن سے ہوشیار رہتے ہیں
جبکہ قادیانی اپنے نام مسلمانوں والے رکھ کر مسلمانوں کو دھوکہ دیتے ہیں
ثالثا کوئی بھی غیر مسلم اپنے آپ کو حق پر ثابت کرنے کے لئے قرآں وحدیث سے دلائل نہیں دیتا
جبکہ قادیانیت باوجود مرتد ہوے کے اپنے عقائد کے دفاع کے لئے قرآں وحدیث کا استعمال کرتے ہیں
لہذا صرف اگر انہی چیزوں (جبکہ اور بھی وجوہات ہیں) کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ بطور ایک مسلمان ہونے کے ناطے اسلام سیکشن میں تمام مسلمانوں کو قادیانیت کا دوسرا مکروہ اور بھیانک چہرہ دکھاتا فرض ہے ۔۔۔۔۔
جس کے بعد ہی تمام مسلمانوں کو اس فتنہ کی اصل حقیقت واضح ہوسکے گی ۔۔۔بصورت دیگر عوام کو ایک پہلو دکھا کر دوسرے پہلو کو تشنہ چھوڑنا کے مترادف ہے ۔۔۔
۔اور قادیانیت کا یہ چہرہ(یعنی قادیانیت کی اصلیت)دکھانے کے لئے اسلام سیکشن کو چھوڑ کر کسی دوسرے سیکشن میں منتقل کرنا گویا دھڑ کہیں اور سر کہیں ہوجائے گا ۔۔۔۔۔۔ جس سے شاید ہی کوئی مستفید ہوسکے گا
لہذا ان نکات کو مد نظر رکھتے ہوئےہمیں امید ہے کہ انتظامیہ ہمارے نکات پر خصوصی غور فکر کرتے ہوئے اسلام سیکشن میں قادیانیت کے دونوں پہلوؤں پر کام کرنے کی اجازت دے گی ۔جزاک اللہ
والسلام
ناصر نعمان