اداس لوگوں کی بستیوں میں
وہ تتلیوں کو تلاش کرتی
وہ ایک لڑکی
وہ گول چہرہ وہ کالی آنکھیں
جو کرتی رہتی ہزار باتیں
مزاج سادہ وہ دل کی اچھی
وہ ایک لڑکی
ساری باتیں وہ دل کی مانے
وہی کرے وہ جو دل میں ٹھانے
کوئی نا جانے کیا اس کی مرضی
وہ ایک لڑکی
وہ چاہتو کے سراب دیکھے
محبتوں کے وہ خواب دیکھے
وہ خود سمندر مگر ہے پیاسی
وہ ایک لڑکی
وہ دوستی کے نصاب جانے
وہ جانتی ہے عہد نبھانے
وہ اچھی دوست وہ اچھی ساتھی
وہ ایک لڑکی
وہ جام چاہت کا پینا چاھے
وہ اپنے مرضی سے جینا چاھے
مگر ہے ڈرتی مگر ہے ڈرتی
وہ ایک لڑکی
وہ جھوٹے لوگوں کو سچا سمجھے
وہ ساری دنیا کو اچھا سمجھے
وہ کتنی سادی وہ کتنی پگلی
وہ ایک لڑکی