خواتین کے مسائل : رمضان کے حوالے سے

  • Work-from-home

saviou

Moderator
Aug 23, 2009
41,203
24,155
1,313
خواتین کے مسائل :رمضان کے حوالے سے

اے مسلمان بہن : رمضان المبارک کے حوالے سے خواتین کی طرف سے بے شمار سوالات کئے جاتے ہیں ۔ہم ان تمام سوالات او رانکے جوابات کا مختصر جائزہ پیش کرتے ہیں!


سوال نمبر 1 طلوع فجر کے فوراً بعد اگر کوئی عورت پاک ہوجاتی ہے (حیض سے )تو کیا تووہ روزہ رکھے گی ؟یا پھر یہ بعد میں قضاء کرے گی ؟
جواب : طلوع فجر کے بعد حیض بندہونے اور پاک ہونے کے متعلق علماء کے دواقوال ہیں ۔1۔باقی دن وہ کھائے پیئے نہ بلکہ روزہ میں رہے ۔لیکن اس روزے کو شمار نہیں کیا جائے گا ۔بلکہ قضاء دی جائے گی امام احمد کا مشہور موقف یہی ہے ۔ 2۔دوسرے قول کے مطابق باقی دن اسکا روزہ نہ ہوگا ۔وہ جو چاہے کھائے پیئے ۔اسکے بعد جب قضاء دی جائے تو پھر اس دن کو بھی شامل کیا جائے گا ۔یہ قول پہلے قول سے رائج ہے ۔


سوال نمبر 2 روزے کے شروع ہونے سے پہلے پاک ہوجائے ۔لیکن غسل بعد نماز ِ فجر ہوتو اسکا روزہ صحیح ہے ؟
جواب: جب کوئی عورت طلوع فجر سے پہلے (چاہے ایک منٹ قبل ہی کیوں نہ ہو ) پاک ہو جائے تواس پر روزہ رکھنا لازم ہو جاتاہے ۔اسکا یہ روزہ درست شمار ہوگا ۔اگرچہ غسل وغیرہ بعد میں کیا جائے ۔اسی طرح مرد کو اگر احتلام آجائے یاوہ جنبی ہو تو کیا وہ سحری نہیں کھاتا ؟اور غسل بھی بعد میں کرتاہے ۔یہی معاملہ عورت کا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ مزید وضاحت کئے دیتا ہوںکہ اگرپورے دن روزے کے بعد ،اگر حیض آجائے (چاہے مغرب کے چند منٹ بعد کیوں نہ ہو) تو بھی روزہ درست شمار ہوتا ہے ۔


سوال نمبر 3 اگر نفاس (ولادت )والی عورت 40دن سے پہلے ہی پاک ہوجائے تو کیا وہ نماز، روزہ پر عمل کرے گی ؟
جواب: جی ہاں ، 40دن سے پہلے پہل جس وقت بھی طہارت حاصل ہو فوراً اس پر نماز،روزہ رکھنا لازم ہوجاتاہے ۔اسکے ساتھ جماع بھی کیا جاسکتاہے ۔کیونکہ وہ پاک ہے ۔اور نماز،روزہ سے منع کرنے والی چیز نہیں ہے ۔

سوال نمبر 4 کسی عورت کے ایام میں کمی بیشی ہوتی رہے تو وہ کیاکرے؟یعنی کبھی حیض5دن آئے کبھی 6یا 8دن تو اسکے متعلق کیا حکم ہے ؟

جواب: جب کسی عورت کے ساتھ یہ مسئلہ ہو کہ کبھی حیض 5دن تو کبھی 8دن رہتاہو تو وہ جب تک پاک نہ ہوجائے اسوقت تک نماز نہیں پڑھ سکتی ۔کیونکہ رسول اﷲنے بھی حیض کی کوئی متعین مدت بیان نہیںکی ہے ۔لہٰذا جب تک خون باقی رہے گااسوقت تک نہ نماز ہو گی نہ روزہ ۔


سوال نمبر 5 اگر کسی عورت کو دن کے وقت حالت ِروزہ میں دوچار قطرے خون آجائے تو وہ کیا کرے ۔واضح رہے کہ اسکو پورا مہینے یہ قطرے آتے رہتے ہوں ،کیا اسکا روزہ صحیح ہے ؟
جواب: جی ہاں ،یہ روزہ بالکل صحیح ہے ۔اور جو قطرے خون کے آتے ہیں تو یہ حیض نہیں ہیں بلکہ یہ رگوں میں سے آنے والا خون ہے ۔حضرت علی رضی اﷲعنہ کا ایک قول بھی دلالت کرتا ہے


سوال نمبر 6 کوئی عورت محسوس کرے کہ اسکوخون آرہا ہے لیکن واقعتا مغرب سے پہلے خون نہ آئے ۔یا پھر حیض کی درد ہونے لگے لیکن خون نہ آئے ۔تو کیا اس عورت کا روزہ درست ہوگا ۔؟

جواب : اس صورت میں روزہ بالکل درست ہوگا ۔کیونکہ ایک پاک عورت کو خونِ حیض جاری نہیں ہواہے بلکہ صرف درد یا احساس ہواہے ۔جس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ روزہ چاہے نفلی ہویا فرضی ،دونوں درست ہیں ۔



سوال نمبر 7 جب کوئی عورت خون دیکھے لیکن اسکو یقینی طور پر معلوم نہ ہو کہ یہ خون حیض کا ہے یا کوئی او رہے ۔تو پھر کیا وہ روزہ مکمل کرے یا نہیں ؟

جواب: اس عورت کو روزہ مکمل کرنا چاہیے۔اسکا روزہ بھی درست ہوگا کیونکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہواکہ خون حیض کا ہے یا نہیں۔



سوال نمبر 8 کیا حائضہ اورنفاس (ولادت )والی عورت رمضان کے دنوںمیں کھا پی سکتی ہے؟
جواب: جی ہاں ،مذکورہ بالا روزہ نہ رکھنے والی خواتین ،رمضان کے دنوں میں کھا پی سکتی ہیں۔ لیکن بہتر ہے کہ یہ سب کام پوشیدہ ہونے چاہیں۔ بالخصوص بچوں کے سامنے یہ کام نہ کریں کیونکہ ان کے لئے یہ سمجھنا مشکل ہو جائے گا ۔


سوال نمبر ٩ جب کوئی عورت عصر کے وقت پاک ہوتی ہے تو کیا اس پر عصر کے ساتھ ساتھ ظہر پڑھنا بھی
لازمی ہے یا وہ صرف عصر کی نماز ہی پڑھے گی؟ جواب: بہتر قول کے مطابق عصر کے وقت پاک ہونے والی عورت پر صرف عصر کی نماز ہی فرض ہے۔ ظہر کو فرض کرنے کی کوئی دلیل نہیں ہے۔ اگر ظہر پڑھنا بھی فرض ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ضرور واضح فرما دیتے۔ جس نماز کا وقت ہو گا ضرور وہی نماز فرض ہوتی۔


سوال نمبر١٠ بعض عورتوں کو قبل از وقت بچہ پیدا ہو جاتا ہے مثلاً ناقص بچہ تو اس صورت میں لازماً دو حالتیں ہوتی ہیں۔ کبھی بچہ جنین بننے سے پہلے ہی ساقط ہو جاتا ہے اور کبھی جنین بننے اور اس میں روح پھونکے جانے کے بعد، اسقاط ہوتا ہے۔ تو ان دونوںمیں اگر روزے رکھے جائیں تو ان کا کیا حکم ہو گا۔؟
جواب: اگر اسقاط ایسے بچے کا ہوا ہے جو ابھی جنین نہ بنا تھا تو اس وقت نکلنے والا خون نفاس کا نہیں ہو گا۔ لہٰذا اس صورت میں اس کا روزے رکھنا اور نماز پڑھنا درست ہو گا۔ اگر جنین کی تخلیق ہو گئی ہے اور پھر اسقاط ہوا ہے تو ایسی صورت میں نکلنے والا خون نفاس کا ہو گا لہٰذا نفاس میں نماز، روزہ دونوں کو ادا نہیں کیا جا سکتا۔


سوال نمبر١١: ایک حاملہ عورت کو رمضان کے دنوں میں خون آنے لگے تو اس کا روزہ رکھنا درست ہو گا؟
جواب: اگر کسی عورت کو حیض کا خون آئے تو اس کا روزہ فاسد ہو جاتا ہے۔ لہٰذا ہم نفاس اور حیض والی عورت کو فرضیت روزہ سے آزاد شمار کرتے ہیں۔ اگرکسی حاملہ عورت کو حیض کا خون آنے لگے تو پھر اس کے لئے روزہ رکھنا منع ہو گا۔ بعض طبی مشاہدوں کے مطابق بسا اوقات حاملہ عورت کو بھی کچھ نہ کچھ حیض کا خون آ سکتا ہے اور اگر وہ خون حیض والا نہ ہو تو پھر وہ عورت روزہ رکھے گی۔


سوال نمبر١٢ جب کسی عورت کو اپنے زمانہ حیض کے دوران ایسے دن بھی آئیں کہ اس دن کسی بھی وقت اسے حیض نہ آیا ہو۔ اور پھر اگلے دن دوبارہ شروع ہو جائے تو اس دن کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب: زمانہ حیض کے درمیانی ایام میں اگر کسی دن خون نہ آئے تو بھی اس دن کو ایام حیض میں شمار کیا جائے گا اور اگر پندرہ دن سے زائد عرصے تک یہی صورت حال رہے تو پھر یہ حیض نہیں بلکہ استحاضہ کہلائے گا جس میں نماز، روزہ معاف نہیں ہوتا۔


سوال نمبر١٣ حیض کے آخری دنوں میں کچھ عورتیں خون کے نشانات نہیں دیکھتیں۔ کیا اس دن روزہ رکھیں گی۔ یعنی حیض کے آخری دن آنے والا سفید پانی بھی نہیں آتا تو وہ عورت کیا کرے؟
جواب اگر کسی عورت کی یہ ہمیشہ کی عادت ہے کہ اسے آخری دنوں میں سفید پانی نہیں آتا تو وہ روزہ رکھے گی اور اگر سفید پانی آتا ہو تو اس کو بھی حیض میں شمار کیا جائے گا۔


سوال نمبر١٤ کیا حائضہ یا نفاس والی عورت قرآن کو دیکھ کر یا زبانی پڑھ سکتی ہے؟ اگر وہ طالبہ یا معلمہ ہو تو کیا کرے؟
جواب کسی حائضہ یا نفاس والی عورت کا قرآن پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر کوئی ضرورت ہو یعنی معلمہ یا طالبہ کو قرآن پڑھنا لازمی ہو تو وہ پڑھ سکتی ہے (لیکن ہاتھ نہ لگائے) لیکن اگر صرف ثواب کی نیت سے پڑھنا ہو تو بہتر ہے کہ وہ نہ پڑھے کیونکہ اکثر اہل علم یہی کہتے ہیں۔


سوال١٥ نمبر کیا حائضہ عورت کو پاکی حاصل کرنے کے بعد لباس تبدیل کرنا ضروری ہے؟
جواب ضروری نہیں ہے کہ ہر عورت پاکی حاصل کرنے کے بعد لباس تبدیل کرے۔ کیونکہ حیض سے لباس ناپاک نہیں ہوتا۔ بلکہ حیض کا خون جس جگہ کپڑے کو لگے صرف وہی مقام ناپاک ہوتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اپنی ازواجِ مطہرات کو حکم دیتے تھے کہ جہاں جہاں حیض کا خون لگا ہے صرف اسی مقام کو دھو کر اسی لباس میں نماز پڑھ سکتی ہیں۔


سوال نمبر١٦ ایک عورت نے رمضان کے چند روزے نہیں رکھے بوجہ ولادت۔ اس نے ابھی ان روزوں کی قضاء نہیں کی تھی کہ دوسرا رمضان بھی آگیا۔ اس وقت یہ دودھ پلا رہی تھی اس لئے روزے نہ رکھ سکی۔ اب بتائیں کہ تیسرا رمضان بھی آگیا ہے لیکن وہ روزوں کی قضاء کب کرے گی؟
جواب قضاء دینے والی عورت جب اپنے اندر روزوں کی قضاء دینے کی استطاعت محسوس کرے گی تو اسی وقت وہ قضا دے گی اور جب تک معذوری ہے اس وقت تک کوئی حرج نہیں ہے کہ ایک سال گزرے یا تین سال گزر جائیں۔ اُمّ المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ آپ شعبان آنے تک روزے رکھنے پر قادر نہیں ہوتی تھیں۔ یعنی کہ ایک رمضان کی قضاء اگلے رمضان سے صرف ایک ماہ قبل ادا کرتی تھیں۔اگر استطاعت کے باوجود جان بوجھ کر قضاء کو لٹکایا جا رہا ہے تو ایسی صورتحال میں توبہ کرنا اور قضاء صوم لازمی ہے۔


سوال١٧ نمبر بعض خواتین رمضان کے مکمل روزے رکھنے کے لئے گولیاں کھاتی ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا یہ ٹھیک نہیں کہ حیض بند کرنے کی گولیاں کھا کر مکمل روزے رکھے جائیں؟
جواب میں اس سے پرہیز کا مشورہ دوں گا کیونکہ ان گولیوں سے بہت ہی زیادہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ اکثر ڈاکٹر حضرات حیض بند کرنے والی گولیوں کے مضر صحت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ ویسے بھی جب اللہ تعالیٰ نے روزوں کو بعد میں ادا کرنے کی آزادی دی ہے تو پھر یہ خطرہ مول لینے کی ضرورت بھی کیا ہے؟


سوال نمبر١٨ رمضان کی راتوں میں عورت اپنے گھر میں تراویح پڑھے یا مسجد و مدرسے میں جا کر؟ ان دونوں کاموں میں سے بہتر و افضل عمل کون سا ہے؟
جواب عورتوں کے لئے افضل عمل اپنے گھروں میں نماز پڑھنا ہے کیونکہ یہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا حکم عام ہے کہ ’’خواتین کے لئے گھر سب سے بہتر ہیں‘‘۔ اگر کسی مقام پر وعظ و نصیحت کا پروگرام ہو رہا ہو تو پھر آپ مسجد و مدرسہ میں بھی جا سکتی ہیں لیکن گھروں سے باہر جا کر اپنی زیب و زینت کو نمایاں کرنا اور جلوے بکھیرنا کسی طور بھی صحیح نہیں ہے۔


سوال نمبر١٩ ایک روزے دار عورت کھانا وغیرہ چکھ سکتی ہے یا نہیں؟
جواب جی ہاں ذائقے کو چکھا جا سکتا ہے۔ لیکن صرف زبان پر رکھ کر تھوک دیا جائے۔


سوال نمبر٢٠ ایک عورت کو تین ماہ کا حمل تھا پھر ساقط ہو گیا وہ پاکی حاصل ہونے تک نماز سے دور رہی۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ فوراً اسقاط کے بعد نماز پڑھے گی۔
جواب اہل علم کے نزدیک یہ معروف بات ہے کہ تین مہینے کے بعد اگر اسقاط ہوا ہے تو اس کے بعد آنے والا خون نفاس کا کہلائے گا۔ لہٰذا وہ عورت طہارت تک نماز نہ پڑھے۔ اسی () دنوں کے بعد جنین میں روح پھونک دی جاتی ہے۔ لہٰذا اس کے بعد اگر اسقاط ہو تو پھر طہارت تک نماز نہ پڑھی جائے۔ اس سے قبل اگر اسقاط ہو تو پھر آپ پر لازم ہے کہ نماز پڑھیں کیونکہ اب جاری ہونے والا خون نفاس کا نہیں ہے بلکہ عام بیماری والا خون ہے۔


سوال نمبر٢١ ایک عورت سوال کرتی ہے کہ جب سے وہ رمضان کے روزے رکھنے لگی ہے اس وقت سے اس نے رمضان کے روزوں میں ایام حیض کے روزوں کی قضاء نہیں دی یعنی کبھی بھی قضا ء روزے رکھے ہی نہیں۔ اب وہ کیا کرے؟
جواب یہ ایک افسوسناک امر ہے۔ یہ کاہلی اور غفلت ہماری خواتین میں عام ہے۔ اپنے ذمے فرض روزوں کی قضاء نہ کرنا سستی کی وجہ سے یا روزوں کو کمتر اور غیر اہم گردانتے ہوئے یہ کام کیا جائے دونوں صورتیں غلط ہیں۔ اس کا علاج توبہ اور تقوی ہے۔ لہٰذا یہ عورت توبہ و استغفار بجا لائے۔ اور جس قدر استطاعت ہو سکے ان قضاء روزوں کو پورا کرے۔


سوال٢٢ ایک عورت نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد حائضہ ہوتی ہے۔ کیا اس نماز کی قضاء (طہارت کے بعد) ادا کرے گی یا نہیں؟ اسی طرح ایک نماز کے وقت میں وہ حیض سے نکل کر پاک ہوتی ہے تو
؟
جواب نماز کا وقت داخل ہوتے ہی نماز فرض ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد اگر حیض آیا ہو تو لازماً اس فوت شدہ نماز کی قضاء دینی پڑے گی۔ اسی طرح اگر عورت پاک ہو جائے اور اس وقت کسی بھی نماز کا ٹائم جاری ہو تو اسے لازماً یہ نماز پڑھنی چاہیئے۔ اللہ تعالیٰ کا اِرشاد گرامی ہے: ’’بیشک نماز اپنے مقررہ وقت پر فرض کی گئی ہے‘‘۔


سوال٢٣ ایک عورت پینسٹھ () سالہ ہے۔ اسے عادت کے مطابق حیض کا خون تو نہیں آتا لیکن چند قطرے انہی ایام میں آتے ہیں جو سابقہ ایام حیض تھے۔ یہ عورت ان دنوں میں روزے رکھے یا نہیں؟
جواب ایسی عورت انہی ایام میں یقینا روزے اور نماز چھوڑے گی جن ایام میں اسے حیض آتا تھا۔ اب اگر حیض نہیں آتا لیکن چند قطرے خون اور پانی آنا بھی حیض کے قائم مقام ہیں۔


سوال٢٤ کیا حائضہ عورت مسجد میں خطبہ، وعظ و نصیحت سننے آسکتی ہے یا نہیں؟؟
جواب حائضہ عورت مسجد حرام اور دیگر تمام مساجد میں حاضر نہیں ہو سکتی۔ کسی کام کی وجہ سے مسجد سے گذر سکتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے اُمّ المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو مسجد سے چٹائی لانے کا حکم دیا تھا۔ اور فرمایا تھا کہ ’’حیض کا اثر آپ کے ہاتھوں پر نہیں ہوتا‘‘۔ اس کے علاوہ نماز عید میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے تمام حائضہ و غیر حائضہ خواتین کو عیدگاہ میں حاضر ہونے اور دعا میں شریک ہونے کا حکم دیا تھا لیکن یہ حکم مسجد کے لئے نہیں تھا۔

شیخ صالح المنجد
http://www.islam-qa.com

mazeed dalail aur tafseeli maloomat k liye ye thread dekhen
http://www.tafrehmela.com/ramzan-special/134722-ramadan-ke-masail.html
 

ENCOUNTER-007

Newbie
Feb 10, 2011
516
834
0
Medan e Jihad
محترم ناصر صاحب
السلام علیکم
آپ نے یہاں اصلاحی بیان یا فضائل کا بیان جاری نہیں کیا بلکہ مسائل بیان کئے ہیں۔ اگر اصلاحی بیان یا فضائل کا بیان ہوتا تو میں آپ سے گزارش نہ کرتا کیونکہ ان بیانات کے لئے دلیل کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔
لیکن آپ نے مسائل بیان کئے ہیں لیکن افسوس کے آپ نے قرآن اور احادیث مبارکہ کا ریفرنس نہیں دیا۔
یہاں تک کہ یہ مسائل جس کتاب سے بیان کئے اس کا حوالہ بھی نہیں دیا۔
اگر آپ مناسب سمجھیں تو قرآن اور احادیث مبارکہ سے ریفرنس دے دیں۔
شکریہ

 

Nelly

VIP
Sep 23, 2009
97,862
38,645
1,313
United Kingdom
خواتین کے مسائل :رمضان کے حوالے سے




سوال نمبر١٨ رمضان کی راتوں میں عورت اپنے گھر میں تراویح پڑھے یا مسجد و مدرسے میں جا کر؟ ان دونوں کاموں میں سے بہتر و افضل عمل کون سا ہے؟
جواب عورتوں کے لئے افضل عمل اپنے گھروں میں نماز پڑھنا ہے کیونکہ یہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا حکم عام ہے کہ ’’خواتین کے لئے گھر سب سے بہتر ہیں‘‘۔ اگر کسی مقام پر وعظ و نصیحت کا پروگرام ہو رہا ہو تو پھر آپ مسجد و مدرسہ میں بھی جا سکتی ہیں لیکن گھروں سے باہر جا کر اپنی زیب و زینت کو نمایاں کرنا اور جلوے بکھیرنا کسی طور بھی صحیح نہیں ہے۔



شیخ صالح المنجد

http://www.tafrehmela.com/ramzan-special/134722-ramadan-ke-masail.html
JAZAKALLAH khair savior bhai
but ye jo bayaan hua hai k auraton k liye ghar main reh kar k hi ALLAH ki ibaadat sahi hai aur ye hazrat Mohammad(S.A.W) ka farmaan b hai, toh yahan mujhe ye kehna hai k main b pichle saal mosque main hi traweeh ada karne jaati rahi hun aur is saal b jaane ka soch rahi thi, coz idhar bohat se reason hain
first ye k wahan pe auraton aur mardon k liye alag intezaam hai balki yun keh len mardon aur auraton ka mosque se bahir b aamna saamna nai ho sakta coz dono places kaafi duur hain
auraton k hisse main speakers lagaye gaye hain jahan pe Imam ki awaaz clearly aati hai aur jab wo nimaaz-e-traweeh karwate hain toh hum easily follow kar sakte hain
mujhe mosque main traweeh parne main aasani mehsoos hui coz udhar Qari sahib har Rakaat main Qur'an pak ki tilawat farmaate hain, mean k jis tarah normally hum koi c b Qur'ani soorah jo hamen easily yaad hoti hai woh parte hain but wahan Qur'an ko lagataar parha jaata hai aur mujhe accha laga
doosri baat ye k ghar main kabi kabi traweeh parte mujhe thakan mehsoos hoti hai ya laziness b ut mosque main esa kuch b nai hua
toh abi aap batayen k kya still main mosque nai jaa sakti Nimaz-e-Traweeh ada karne?:s
 

saviou

Moderator
Aug 23, 2009
41,203
24,155
1,313
محترم ناصر صاحب
السلام علیکم
آپ نے یہاں اصلاحی بیان یا فضائل کا بیان جاری نہیں کیا بلکہ مسائل بیان کئے ہیں۔ اگر اصلاحی بیان یا فضائل کا بیان ہوتا تو میں آپ سے گزارش نہ کرتا کیونکہ ان بیانات کے لئے دلیل کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔
لیکن آپ نے مسائل بیان کئے ہیں لیکن افسوس کے آپ نے قرآن اور احادیث مبارکہ کا ریفرنس نہیں دیا۔
یہاں تک کہ یہ مسائل جس کتاب سے بیان کئے اس کا حوالہ بھی نہیں دیا۔
اگر آپ مناسب سمجھیں تو قرآن اور احادیث مبارکہ سے ریفرنس دے دیں۔
شکریہ

Wa Alaykum Assalam Wrwb :)
bohot shukriya janab isko parhne k liye

hamne ek tread kal link is post k sath pehle hi laga diye the
lekin wahan likhna bhul gaye the k yahan se dalail mil jayenge
phir edit me error bata raha tha khair

abhi hamne edit kardiye hain baki aap ko us thread me mazeed maloomat hojayegi
aur ye sheikh saleh almanjad ki website hain jisme apko arabic zuban me hazaron fatawe quran aur hadees ki roshni me mil jayenge inshaAllah :)
 

saviou

Moderator
Aug 23, 2009
41,203
24,155
1,313
JAZAKALLAH khair savior bhai
but ye jo bayaan hua hai k auraton k liye ghar main reh kar k hi ALLAH ki ibaadat sahi hai aur ye hazrat Mohabbat(S.A.W) ka farmaan b hai, toh yahan mujhe ye kehna hai k main b pichle saal mosque main hi traweeh ada karne jaati rahi hun aur is saal b jaane ka soch rahi thi, coz idhar bohat se reason hain
first ye k wahan pe auraton aur mardon k liye alag intezaam hai balki yun keh len mardon aur auraton ka mosque se bahir b aamna saamna nai ho sakta coz dono places kaafi duur hain
auraton k hisse main speakers lagaye gaye hain jahan pe Imam ki awaaz clearly aati hai aur jab wo nimaaz-e-traweeh karwate hain toh hum easily follow kar sakte hain
mujhe mosque main traweeh parne main aasani mehsoos hui coz udhar Qari sahib har Rakaat main Qur'an pak ki tilawat farmaate hain, mean k jis tarah normally hum koi c b Qur'ani soorah jo hamen easily yaad hoti hai woh parte hain but wahan Qur'an ko lagataar parha jaata hai aur mujhe accha laga
doosri baat ye k ghar main kabi kabi traweeh parte mujhe thakan mehsoos hoti hai ya laziness b ut mosque main esa kuch b nai hua
toh abi aap batayen k kya still main mosque nai jaa sakti Nimaz-e-Traweeh ada karne?:s

Allahi barik feek behna :)

aurton k liye ibadat unke gharon me hi afzal hai
phir bhi aurton ko masjid jane ki ijazat hai agar wo jana chahen to
aur sath hi ye khayal rakha jaye ke hudood me rahen aur shariat ki khilaf warzi na ho

yahan saudi arab me bhi har masjid me aurton k liye khaas alag intezam hota hai sirf ramzan nahi balke aam taur par bhi agar aurat masjid akar namaz parhna chahe to uske liye alag intezam hota hai

zaroori nahi ke masjid aaye lekin aana chahe to bhi ijazat hai
mazeed iski wazahat k liye aap ye thread dekh sakte ho :)

http://www.tafrehmela.com/ramzan-special/134825-night-prayer-during-ramadhan.html
 
  • Like
Reactions: Nelli

Nelly

VIP
Sep 23, 2009
97,862
38,645
1,313
United Kingdom
JAZAKALLAH
jee haan, idhar mosque main khas parde ka intezaam hai as i've explained above:)



Allahi barik feek behna :)

aurton k liye ibadat unke gharon me hi afzal hai
phir bhi aurton ko masjid jane ki ijazat hai agar wo jana chahen to
aur sath hi ye khayal rakha jaye ke hudood me rahen aur shariat ki khilaf warzi na ho

yahan saudi arab me bhi har masjid me aurton k liye khaas alag intezam hota hai sirf ramzan nahi balke aam taur par bhi agar aurat masjid akar namaz parhna chahe to uske liye alag intezam hota hai

zaroori nahi ke masjid aaye lekin aana chahe to bhi ijazat hai
mazeed iski wazahat k liye aap ye thread dekh sakte ho :)

http://www.tafrehmela.com/ramzan-special/134825-night-prayer-during-ramadhan.html
 

Qawareer

میرا خدا ہر روز مجھے نئی خوشیاں دیتا ہے
VIP
Sep 1, 2010
22,663
10,941
1,113
jazakAllah..
baz'ukat kuch galat fehmiyan b hoti hai.boht informative sharing hai
 

Sabah

VIP
Nov 20, 2008
9,085
8,117
1,313
Peshawar
Hmmm JazakAllah Khair... buhut usefull thread hain and I think k sabhe sisters ko eska ek baar review kerne chahye..
 

Qawareer

میرا خدا ہر روز مجھے نئی خوشیاں دیتا ہے
VIP
Sep 1, 2010
22,663
10,941
1,113
bhai mujhe ye pochna hai k hum taravih apne sath wale ghr me chat pe parhte hain humari gali ki kafi sari khawateen b
chat k darmiyan me diwar hoti hai dosri side pe mard'hazrat hote hain,imamat b wohi krwate hain hum tak un ki awaz punch rhi hoti hai..
kya is tarha se tarawih parhna thek hai is me koi haraj to nhi.?parde ka khayal rkha jata hai
 

saviou

Moderator
Aug 23, 2009
41,203
24,155
1,313
bhai mujhe ye pochna hai k hum taravih apne sath wale ghr me chat pe parhte hain humari gali ki kafi sari khawateen b
chat k darmiyan me diwar hoti hai dosri side pe mard'hazrat hote hain,imamat b wohi krwate hain hum tak un ki awaz punch rhi hoti hai..
kya is tarha se tarawih parhna thek hai is me koi haraj to nhi.?parde ka khayal rkha jata hai
aap loog ke paas agar mike laga hau ho aur awaaz sahi se aarahi ho aur parde ka bhi intezam ho to koi harj nahi

baki agar koi hafiza aap aurton me se hain to nafil namazon me aurat aurton ki imamat karasakti hain wallahu aalam
 
  • Like
Reactions: ~Zeest~

Qawareer

میرا خدا ہر روز مجھے نئی خوشیاں دیتا ہے
VIP
Sep 1, 2010
22,663
10,941
1,113


aap loog ke paas agar mike laga hau ho aur awaaz sahi se aarahi ho aur parde ka bhi intezam ho to koi harj nahi

baki agar koi hafiza aap aurton me se hain to nafil namazon me aurat aurton ki imamat karasakti hain wallahu aalam
ok..thek hai..boht shukaria..
jazakAllah.
 

Habeel

Active Member
Nov 28, 2010
272
132
943
jazak Allah Nasir bhai


in maisl ka hal batana bohat zarore tha ap nay bohat acha kya Nasir bhai hamin umeed hai hamre behnain in masil ka hal par jo k quran o hadees say han in par amal kar k janat ki haqdar banain gi

bohat sukria Nasir bhia :)
 

~Bahaar~

Newbie
Dec 22, 2009
20,494
12,426
513
Saviouji mujhe apse ye puchna tha k kya aurton ka masajid me jana jayez hai is hawalay se koi hadees ya koi Quran ka ref. hai?
Kya Nabi swww k zamane me aurten masjid me namaz parhti thi?
Agar haan to hawala?aur nahi to phir jayez kaise?
 
Top