سانحہ شکارپور میں ملوث دہشتگردوں کی اطلاع دینےوالے کو 2کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • Work-from-home

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118
ary bhai un k pas amerika ka asla khan se aya

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

جہاں تک آئ ايس کے جنگجوؤں کے ہاتھوں ميں امريکی ہتھياروں کا سوال ہے تو اس ضمن ميں ٹی ٹی پی اور پاکستان کے قبائلی علاقوں ميں متحرک دہشت گرد تنظيموں کی تشہير کردہ بے شمار ويڈيوز ديکھيں جن ميں ان گروہوں کی جانب سے ان ہتھياروں کی نمايش کی جا رہی ہے جو مختلف مقابلوں کے دوران ان جنگجوؤں نے پاک افواج سے حاصل کيے ہيں۔


اب اگر کوئ ايسے طالبان ليڈر کی تصوير پوسٹ کرے جس ميں وہ پاکستانی ساخت کا اسلحہ تھامے ہوۓ ہو يا پاک فوج سے چھينی ہوئ کوئ جيپ يا گاڑی چلا رہا ہو تو کيا اس سے فوری طور پر يہ نتيجہ اخز کيا جانا چاہيے کہ بغير کسی منطق کے پاک فوج خود اسی دشمن کو اسلحہ، سازوسامان اور نقل وحرکت کے ليے وسائل فراہم کر رہی ہے جس کے خلاف وہ نبردآزما ہے؟ اگر طالبان کے جنگجو پاکستانی اسلحے کو استعمال کرتے دکھائ ديں تو کيا اس کا يہ مطلب نکلتا ہے کہ پاکستان ان کو سپورٹ کر رہا ہے؟

اس ميں کوئ شک نہيں ہے کہ اسلحے اور ديگر سازوسامان کی ترسيل کے ضمن ميں کسی بھی طريقہ کار يا نظام ميں کمی يا کوتائ کا امکان موجود رہتا ہے اور امريکہ بھی اس سے مبراء نہيں ہے۔ تاہم يہ يقين رکھيں کہ اگر غلطی سے ہمارے کچھ ہتھيار آئ ايس آئ ايس کے جنگجوؤں کے ہاتھ لگے بھی ہيں تو اس سے کہيں زيادہ نقصان ہم نے انھيں ان حملوں کے ذريعے پہنچايا ہے جو ہم ميزائلوں کی صورت ميں روزانہ ان کے محفوظ ٹھکانوں پر کر رہے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top