میری پسند

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
اب وہ طوفان ہے نہ وہ شور ہواؤں جیسا

دل کا عالم ہے تیرے بعد خلاؤں جیسا


کاش دنیا میرے احساس کو واپس کر دے

خامشی کا وہی انداز،صداؤں جیسا


کتنی شدت سے بہاروں کو تھا احساس مآل

پھول کھل کر بھی لگا زرد خزاؤں جیسا


کیا قیامت ہے کہ دنیا اسے سردار کہے

جس کا انداز سخن بھی ہو گداؤں جیسا


پھر تیری یاد کے موسم نے جگائے محشر

پھر میرے دل میں اٹھا شور ہواؤں جیسا


بارہا خواب میں پا کر مجھے پیاسا محسنؔ

اس کی زلفوں نے کیا رقص گھٹاؤں جیسا
 
  • Like
Reactions: Hoorain and *fajar*

Umm-e-ahmad

Super Star
Feb 22, 2010
11,352
5,314
1,313
home
اب وہ طوفان ہے نہ وہ شور ہواؤں جیسا

دل کا عالم ہے تیرے بعد خلاؤں جیسا

کاش دنیا میرے احساس کو واپس کر دے

خامشی کا وہی انداز،صداؤں جیسا


کتنی شدت سے بہاروں کو تھا احساس مآل

پھول کھل کر بھی لگا زرد خزاؤں جیسا

کیا قیامت ہے کہ دنیا اسے سردار کہے

جس کا انداز سخن بھی ہو گداؤں جیسا

پھر تیری یاد کے موسم نے جگائے محشر

پھر میرے دل میں اٹھا شور ہواؤں جیسا

بارہا خواب میں پا کر مجھے پیاسا محسنؔ

اس کی زلفوں نے کیا رقص گھٹاؤں جیسا
Nice
 

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
اب وہ طوفان ہے نہ وہ شور ہواؤں جیسا

دل کا عالم ہے تیرے بعد خلاؤں جیسا

کاش دنیا میرے احساس کو واپس کر دے

خامشی کا وہی انداز،صداؤں جیسا


کتنی شدت سے بہاروں کو تھا احساس مآل

پھول کھل کر بھی لگا زرد خزاؤں جیسا

کیا قیامت ہے کہ دنیا اسے سردار کہے

جس کا انداز سخن بھی ہو گداؤں جیسا

پھر تیری یاد کے موسم نے جگائے محشر

پھر میرے دل میں اٹھا شور ہواؤں جیسا

بارہا خواب میں پا کر مجھے پیاسا محسنؔ

اس کی زلفوں نے کیا رقص گھٹاؤں جیسا
کیا قیامت ہے کہ دنیا اسے سردار کہے

جس کا انداز سخن بھی ہو گداؤں جیسا

wahhh!
 
  • Like
Reactions: Zia_Hayderi

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
Acha bhai :) mashAllah apki urdu kafi achi hai
muje lagga ap koi urdu lit k lecturer hain kisi uni ky
علمی اور فلسفیانہ گفتگو کو یہ انداز سوٹ کرتا ہے- عموماٌ میں عام فہم سلیس اردو میں تحریر کرتا ہوں-
 
  • Like
Reactions: *fajar*

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213


فرض کرو ہم اہلِ وفا ہوں، فرض کرو دیوانے ہوں
فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں افسانے ہوں

فرض کرو یہ جی کی بپتا جی سے جوڑ سنائی ہو
فرض کرو ابھی اور ہو اتنی،آدھی ہم نے چھپائی ہو

فرض کرو تمھیں خوش کرنے کے ڈھونڈے ہم نے بہانے ہوں
فرض کرو یہ نین تمھارے سچ مچ کے میخانے ہوں

فرض کرو یہ روگ ہو جھوٹا، جھوٹی پیت ہماری ہو
فرض کرو اس پیت کے روگ میں سانس بھی ہم پہ بھاری ہو

فرض کرو یہ جوگ بجوگ کا ہم نے ڈھونگ رچایا ہو
فرض کرو بس یہی حقیقت، باقی سب کچھ مایا ہو۔
*********************************



برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا
اب ذہن ميں نہيں ہے پر نام تھا بھلا سا
ابرو کھنچے کھنچے سے آنکھيں جھکی جھکی سی
باتيں رکی رکی سی لہجہ تھکا تھکا سا
الفاظ تھے کہ جگنو آواز کے سفر ميں تھے
بن جائے جنگلوں ميں جس طرح راستہ سا
خوابوں ميں خواب اُسکے يادوں ميں ياد اُسکی
نيندوں ميں گھل گيا ہو جيسے رَتجگا سا
پہلے بھی لوگ آئے کتنے ہی زندگی ميں
وہ ہر طرح سے ليکن اوروں سے تھا جدا سا
اگلی محبتوں نے وہ نا مرادياں ديں
تازہ رفاقتوں سے دل تھا ڈرا ڈرا سا
کچھ يہ کہ مدتوں سے ہم بھی نہيں تھے روئے
کچھ زہر ميں بُجھا تھا احباب کا دلاسا
پھر يوں ہوا کے ساون آنکھوں ميں آ بسے تھے
پھر يوں ہوا کہ جيسے دل بھی تھا آبلہ سا
اب سچ کہيں تو يارو ہم کو خبر نہيں تھی
بن جائے گا قيامت اک واقع ذرا سا
تيور تھے بے رُخی کے انداز دوستی کے
وہ اجنبی تھا ليکن لگتا تھا آشنا سا
ہم دشت تھے کہ دريا ہم زہر تھے کہ امرت
ناحق تھا زعم ہم کو جب وہ نہيں تھا پياسا
ہم نے بھی اُس کو ديکھا کل شام اتفاقا
اپنا بھی حال ہے اب لوگو فراز کا س
***************************


جب وہ آیا تو کوئی در، کوئی کھڑکی نہ کھلی
اس نے آنے میں بہت دیر لگا دی ہو گی

جا! تیری پلکوں پہ برسات کا موسم ٹھہرے
بادلوں نے مری آنکھوں کو دعا دی ہو گی
 
  • Like
Reactions: Hoorain and *fajar*

Umm-e-ahmad

Super Star
Feb 22, 2010
11,352
5,314
1,313
home
جب وہ آیا تو کوئی در، کوئی کھڑکی نہ کھلیاس نے آنے میں بہت دیر لگا دی ہو گیجا! تیری پلکوں پہ برسات کا موسم ٹھہرےبادلوں نے مری آنکھوں کو دعا دی ہو گی
zabardst
 

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
رفتہ رفتہ میں نے سیکھاجگ میں جینےکا چلن
سب سے ہنس کر بولنا اور مسکرا کر دیکھنا
اس قدر ارزاں نہیں ہےیہ زندگی، تم بھی صدف
پاؤں بھیلانے سے پہلے اپنی چادر دیکھنا
 

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213

جوگی کا بنا کر بھیس پھرے
برہن ہے کوئی ، جو دیس پھرے
سینے میں لیے سینے کی دُکھن
آتی ہے پوَ ن ، جاتی ہے پوَن

پھولوں نے کہا، کانٹوں نے کہا
کچھ دیر ٹھہر، دامن نہ چھڑا
پر اس کا چلن وحشی کا چلن
آتی ہے پوَ ن ، جاتی ہے پوَن

اس کا تو کہیں مسکن نہ مکاں
آوارہ بہ دل ، آوارہ بہ جاں
لوگوں کے ہیں گھر، لوگوں کے وطن
آتی ہے پوَ ن ، جاتی ہے پوَن

یہاں کون پوَن کی نگاہ میں ہے
وہ جو راہ میں ہے، بس راہ میں ہے
پربت کہ نگر، صحرا کہ چمن
آتی ہے پوَ ن ، جاتی ہے پوَن

رکنے کی نہیں جا، اٹھ بھی چکو
انشاء جی چلو، ہاں تم بھی چلو
اور ساتھ چلے دُکھتا ہُوا مَن
آتی ہے پوَ ن ، جاتی ہے پوَن
 

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
اس شام وہ رخصت کا سماں یاد رہے گا
وہ شہر، وہ کوچہ، وہ مکاں، یاد رہے گا

وہ ٹیس کہ ابھری تھی ادھر یاد رہے گی
وہ درد کہ اٹھا تھا یہاں یاد رہے گا

ہم شوق کے شعلے کی لپک بھول بھی جائیں
وہ شمع فسردہ کا دھواں یاد رہے گا

کچھ میر کے ابیات تھے کچھ فیض کے نسخے
اک درد کا تھا جن میں بیاں یاد رہے گا

جاں بخش سی اس برگ گل تر کی تراوت
وہ لمس عزیز دو جہاں یاد رہے گا

ہم بھول سکے ہیں نہ تجھے بھول سکیں گے
تو، یاد رہے گا، ہاں ہمیں یاد رہے گا
 

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
پھر تمہارا خط آیا
شام حسرتوں کی شام
رات تھی جدائی کی
صبح صبح ہر کارہ
ڈاک سے ہوائی کی
نامۂ وفا لایا
پھر تمہارا خط آیا

پھر کبھی نہ آؤنگی
موجۂ صبا ہو تم
سب کو بھول جاؤنگی
سخت بے وفا ہو تم
دشمنوں نے فرمایا
دوستوں نے سمجھایا
پھر تمہارا خط آیا


ہم تو جان بیٹھے تھے
ہم تو مان بیٹھے تھے
تیری طلعتِ زیبا
تیرا دید کا وعدہ
تیری زلف کی خوشبو
دشتِ دور کے آہو
سب فریب سب مایا
پھر تمہارا خط آیا

ساتویں سمندر کے
ساحلوں سے کیوں تم نے
پھر مجھے صدا دی ہے
دعوت وفا دی ہے
تیرے عشق میں جانی
اور ہم نے کیا پایا
درد کی دوا پائی
دردِ لادوا پایا
کیوں تمہارا خط آیا
 

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
ا ب عمر کی نقدی ختم ہوئی
ا ب ہم کو ادھار کی حاجت ہے
ہے کوئی جو ساہو کار بنے
ہے کوئی جو دیون ہار بنے
کچھ سال ،مہینے، دن لوگو
پر سود بیاج کے بن لوگو
ہاں اپنی جاں کے خزانے سے
ہاں عمر کے توشہ خانے سے
کیا کوئی بھی ساہو کار نہیں
کیا کوئی بھی دیون ہار نہیں
جب نام ادھر کا آیا کیوں
سب نے سر کو جھکایا ہے
کچھ کام ہمیں نپٹانے ہیں
جنہیں جاننے والے جانے ہیں
کچھ پیار ولار کے دھندے ہیں
کچھ جگ کے دوسرے پھندے ہیں
ہم مانگتے نہیں ہزار برس

دس پانچ برس دو چار برس
ہاں ،سود بیاج بھی دے لیں گے
ہاں اور خراج بھی دے لیں گے
آسان بنے، دشوار بنے
پر کوئی تو دیون ہار بنے

تم کون ہو تمہارا نام کیا ہے
کچھ ہم سے تم کو کام کیا ہے
کیوں اس مجمع میں آئی ہو
کچھ مانگتی ہو ؟ کچھ لاتی ہو
یہ کاروبار کی باتیں ہیں
یہ نقد ادھار کی باتیں ہیں
ہم بیٹھے ہیں کشکول لیے
سب عمر کی نقدی ختم کیے
گر شعر کے رشتے آئی ہو
تب سمجھو جلد جدائی ہو
اب گیت گیا سنگیت گیا
ہاں شعر کا موسم بیت گیا اب پت جھڑ آئی پات گریں
کچھ صبح گریں، کچھ را ت گریں
یہ ا پنے یار پرانے ہیں
اک عمر سے ہم کو جانے ہیں
ان سب کے پاس ہے مال بہت
ہاں عمر کے ماہ و سال بہت
ان سب کو ہم نے بلایا ہے
اور جھولی کو پھیلایا ہے
تم جاؤ ان سے بات کریں
ہم تم سے نا ملاقات کریں
کیا پانچ برس ؟
کیا عمرا پنی کے پانچ برس ؟
تم جا ن کی تھیلی لائی ہو ؟
کیا پاگل ہو ؟ سو دائی ہو ؟
جب عمر کا آخر آتا ہے
ہر دن صدیاں بن جاتا ہے
جینے کی ہوس ہی نرالی ہے
ہے کون جو اس سے خالی ہے
کیا موت سے پہلے مرنا ہے
تم کو تو بہت کچھ کرنا ہے
پھر تم ہو ہماری کون بھلا
ہاں تم سے ہمارا رشتہ ہے
کیاسود بیاج کا لالچ ہے ؟
کسی اور خراج کا لالچ ہے ؟
تم سوہنی ہو ، من موہنی ہو ؛
تم جا کر پوری عمر جیو
یہ پانچ برس، یہ چار برس
چھن جائیں تو لگیں ہزار برس
سب دوست گئے سب یار گئے
تھے جتنے ساہو کار ، گئے
بس ایک یہ ناری بیٹھی ہے
یہ کون ہے ؟ کیا ہے ؟ کیسی ہے ؟
ہاں عمر ہمیں درکار بھی ہے ؟
ہاں جینے سے ہمیں پیار بھی ہے
جب مانگیں جیون کی گھڑیاں
گستاخ آنکھوں کت جا لڑیاں
ہم قرض تمہیں لوٹا دیں گے
کچھ اور بھی گھڑیاں لا دیں گے
جو ساعت و ماہ و سال نہیں
وہ گھڑیاں جن کو زوال نہیں
لو اپنے جی میں اتار لیا
لو ہم نے تم کو ادھار لیا
 

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
وہ آج کی محفل میں
ہم کو بھی نہ پہچانا
کیاسوچ لیا دل میں
کیوں ہو گیا بیگانہ
ہاں اے دل دیوانا

وہ آپ بھی آتے تھے
ہم کو بھی بلاتے تھے
کس چاہ سے ملتے تھے
کیا پیار جتاتے تھے
کل تک جو حقیقت تھی
کیوں آج ہےا فسانہ
ہاں اے دل دیوانا

بس ختم ہوا قصہ
اب ذکر نہ ہو اسکا
وہ شخص وفا دشمن
اب اس سے نہیں ملنا
گھر اس کے نہیں جانا
ہاں اے دل دیوانا

ہاں کل سے نہ جائیں گے
پر آج تو ہو آئیں
اس کو نہیں پاسکتے
اپنے ہی کو کھو آئیں
تو باز نہ آئے گا
مشکل تجھے سنجھانا
وہ بھی ترا کہنا تھا
یہ بھی ترا فرمانا
چل اے دل دیوان
 

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
بچپن کی وہ محرومی چلی آئی کہاں سے
روتی ہوئی نکلی میں کھلونوں کی دکاں سے

تم دونوں محاذوں پہ میرا ساتھ نبھانا
اِک جنگ میری خود سے ہے، اک جنگ جہاں سے

یہ گھر ہے مگر اس کا دریچہ نہیں کوئی
اب دیکھنا یہ ہے میں نکلتی ہوں کہاں سے

خود تو مجھے حق مانگنا آیا نہیں اب تک
ہر بات کہلواتی ہوں بچّوں کی زباں سے

اب اتنا تعلق ہے کہ توڑا نہیں جاتا
جو توڑ کے جائے گا قمر جائے گا جاں سے

ریحانہ قمر
 

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
تو نے جب آخری خط میرا جلایا ھو گا.
تو نے جب پھول کتابوں سے نکالے ھونگے.
دینا والا تجھے یاد تو آیا ھو گا.

تیری آنکھوں کے دریا کا اترنا بھی ضروری تھا.
محبت بھی ضروری تھی بچھڑنا بھی ضروری تھا.
ضروری تھا کہ ھم دونوں طوافِ آرزو کرتے.
مگر پھر آرزؤں کا بکھرنا بھی ضروری تھا
.​
 
  • Like
Reactions: HorrorReturns

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
کس قدر ظلم ڈھایا کرتے ہو
یہ جو تم بھول جایا کرتے ہو

کِس کا اَب ہاتھ رکھ کے سینے پر
دِل کی دھڑکن سنایا کرتے ہو

ہم جہاں چائے پینے جاتے تھے
کیا وہاں اَب بھی آیا کرتے ہو

کون ہے اَب کہ جس کے چہرے پر
اپنی پلکوں کا سایہ کرتے ہو

کیوں مرے دل میں رکھ نہیں دیتے
کس لیے غم اُٹھایا کرتے ہو

فون پر گیت جو سناتے تھے
اَب وہ کس کو سنایا کرتے ہو

آخری خط میں اس نے لکھا تھا
تم مجھے یاد آیا کرتے ہو
 
  • Like
Reactions: HorrorReturns

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
تمہارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگے
میں اک شام چرا لوں اگر برا نہ لگے

جو ڈوبنا ہے تو اتنے سکون سے ڈوبو
کہ آس پاس کی لہروں کو بھی پتہ نہ لگے

تمہارے بس میں اگر ہو تو بھول جائو ہمیں
تمہیں بھلانے میں شاید ہمیں زمانہ لگے

نہ جانے کیا ہے کسی کی اداس آنکھوں میں
وہ منہ چھپا کہ بھی جائے تو بے وفا نہ لگے

ہمارے پیار سے جلنے لگی ہے اک دنیا
دعا کرو کسی دشمن کی بد دعا نہ لگے

محسن بھوپالی
 
Top