کیسی ہوتی ہے محبت

  • Work-from-home

sonofaziz

TM Star
Dec 28, 2015
1,044
679
1,213
Karachi
mujh se mila dena.jpg


محبت
محبت۔۔ ۔ ۔ ۔ میں جب بھی اس لفظ کوسنتا ہوں۔۔ یا کہیں لکھا پڑھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ ۔
اس پر آخر ہم کتنا لکھ سکتے ہیں۔۔
کیونکہ اس پر اتنا لکھا جا چکا ہے آج تک کہ لگتا ہے کہ کوئی نیا خیال، نیا تجزیہ یا اور
الفاظ نہیں بچے جو اس احساس کے بارے میں کچھ اور کہہ سکیں۔۔
محبت احساس ہی تو ہے۔۔ لیکن پتہ نہیں کیا جادو ہے اس ایک لفظ "محبت" میں کہ زندگی کی
شروعات سے آج تک یہ اتنا ہی خوبصورت اور کچھ پراسرار سا محسوس ہوتا ہے۔۔ ۔ ۔
ہم اس کی پرتیں کھول کھول کر تھک جاتے ہیں۔ ۔ ۔یہ سوچ کر کہ اب ختم کہ اب ختم۔۔
لیکن کوئی پرت آخری پرت ثابت نہیں ہوتی۔۔۔ ۔۔
اور نہ ہی انسان کی تجسس کی حس اُسے رُکنے دیتی ہے کہیں۔۔
میں نے کہیں یہ پڑھا تھا کہ محبت ایک دوسرے کے اندر اگنے کا نام ہے۔۔
صحیح تو ہے محبت کی جڑیں تو بہت اندر تک پیوست ہوتی ہیں لیکن ۔۔۔۔۔۔
لیکن کسی بھی میلے لفظ، کج ادائی سے جب یہی جڑیں سوکھ جائیں تو آپ کو اپنا آپ اس درخت
کی مانند لگتا ہے جس پر کبھی پھل نہیں آتا۔
ویسے کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ محبت کو برا کہنے والے بھی اس کے پیچھے اپنا خالی
کشکول لیے بھاگ رہے ہوتے ہیں ۔۔۔
یہ اچھی ہے یا بری ہے۔۔ ہمیں خوشیوں سے نوازتی ہو یا دکھوں کے انبار میں دھکیلتی ہو۔۔
ان سے باتوں کے قطع نظر ہم اس کی خواہش میں مبتلا نظر آتے ہیں۔۔ یہ اک احساس ہے،
اک خوشبو ہے، اک جذبہ ہے، وفا ہے، خلوص ہے۔۔ بس محبت ہی محبت ہے
کہتے ہیں کہ تالی دو ہاتھ سے بجتی ہے۔۔۔لیکن ۔۔۔۔۔ محبت ایک ہاتھ کی تالی ہے۔۔۔
جو بنا کسی لالچ، کسی غرض کے بس بجتی ہی چلی جاتی ہے۔۔ یہ نہ گلہ کرتی ہے نا شکایت۔۔
محبت تو بس دل کا سودا ہے، جو زور و ذبردستی سے نہ باندھا جا سکتا ہے اور نہ توڑا جا سکتا ہے۔۔۔
محبت بس محبت ہے
 
  • Like
Reactions: Umii and Parisa_

sonofaziz

TM Star
Dec 28, 2015
1,044
679
1,213
Karachi
kia matlb???? ap bina kisi waja ky meri rating ku khrab kar rahen hen ???:eek: galti sy hui he to undo karen . mera kia qasoor he ???:eek:
dekho baba jo hota hai achy k liye hi hota hai
ab me ne jaan bojh kr to kia nahi aisa to phir bura maan ne kia kya bat hoi
 

DiLkash

♥N's Lucky Charm ♥
VIP
Nov 9, 2014
6,668
3,962
513
dekho baba jo hota hai achy k liye hi hota hai
ab me ne jaan bojh kr to kia nahi aisa to phir bura maan ne kia kya bat hoi
to jahan sy rating di he usi jaga dubara clik karen to wapis ho jati he jnab . dekhen waha likha he undo rating .
 

sonofaziz

TM Star
Dec 28, 2015
1,044
679
1,213
Karachi
sab undo kr dia ab na like donga aur na hi kuch aur wese b Ap ne muje post se b mana kia tha tak care khush rahiy hamesha Ameen Allah hafiz
 
Top