Ibn-e- Insha Poetry Collection

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
ہم ہیں آوارہ سُو بسُو لوگو
جیسے جنگل میں رنگ و بُو لوگو

ساعتِ چند کے مسافر سے
کوئی دم اور گفتگو لوگو

تھے تمہاری طرح کبھی ہم لوگ
گھر ہمارے بھی تھے کبھو لوگو

ایک منزل سے ہو کے آئے ہیں
ایک منزل ہے رُوبُرو لوگو

وقت ہوتا تو آرزو کرتے
جانے کس شے کی آرزو لوگو

تاب ہوتی تو جتسجُو کرتے
اب تو مایوس جستجُو لوگو
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
مدت ہوئی میں چھوٹا سا اک بچہ تھا
راہ میں مجھ کو اک جوگی نے روکا تھا
تھامے میری ہتھیلی کو
بُوجھے جیسے کسی پہیلی کو
کچھ دیر وہ تکتا رہا اور کہنے لگا
یہ جو تیرے ہاتھ کی ریکھا ہے
میں نے اس میں تیرا جیون دیکھا ہے
تیرا دل اک سندر ناری توڑے گی
اک سپنا بھی تیرے پاس نہ چھوڑے گی
تو پھرے گا در در اس کے لیے
مر جائے گا ندی کنارے اس کے لیے
دکھ کا اتنا لمبا ساتھ نہیں دیکھا
میں نے اب تلک ایسا ہاتھ نہیں دیکھا
دکھ ہی دکھ تیرے حصے میں آیا ہے
انشا! یہ تو کیا لکھوا کر لایا ہے؟
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313

ہو نہ دنیا میں کوئی ہم سا بھی پیاسا لوگو
جی میں آتا ہے کہ پی جائیں یہ دریا لوگو

کتنی اس شہرکے سخیوں کی سنی تھی باتیں
ہم جو آئے توکسی نےبھی نا پوچھا لوگو

اب کوئی آئے تو کہنا مسافر تو گیا
یہ بھی کہنا کہ بھلااب بھی نا جاتا لوگو

چند حرفوں کا معمہ تھا وہ الجھاسلجھا
اس نے تو نام بھی پورا نا بتایا لوگو

راہ تکتے ہوئے پتھرا سی گئی تھی آنکھیں
آہ بھرتےہوئےچھلنی ہوا سینہ لوگو

ہونٹ جلتےتھے جو لیتا تھا کبھی آپ کا نام
اس طرح اور کسی کو نہ ستانا لوگو

 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313

یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم انشا جی کا نام نہ لو کیا انشا جی سودائی ہیں

ہیں لاکھوں روگ زمانے میں ، کیوں عشق ہے رسوا بیچارا
ہیں اور بھی وجہیں وحشت کی ، انسان کو رکھتیں دکھیارا
ہاں بے کل بےکل رہتا ہے ، ہو پیت میں جس نے جی ہارا
پر شام سے لے کر صبح تلک یوں کون پھرے گا آوارہ
یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم انشا جی کا نام نہ لو کیا انشا جی سودائی ہیں

یہ بات عجیب سناتے ہو ، وہ دنیا سے بے آس ہوئے
اک نام سنا اور غش کھایا ، اک ذکر پہ آپ اداس ہوئے
وہ علم میں افلاطون سنے، وہ شعر میں تلسی داس ہوئے
وہ تیس برس کے ہوتے ہیں ، وہ بی-اے،ایم-اے پاس ہوئے
یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم انشا جی کا نام نہ لو کیا انشا جی سودائی ہیں

گر عشق کیا ہے تب کیا ہے، کیوں شاد نہیں آباد نہیں
جو جان لیے بن ٹل نہ سکے ، یہ ایسی بھی افتاد نہیں
یہ بات تو تم بھی مانو گے، وہ قیس نہیں فرہاد نہیں
کیا ہجر کا دارو مشکل ہے؟ کیا وصل کے نسخے یاد نہیں؟
یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم انشا جی کا نام نہ لو کیا انشا جی سودائی ہیں

وہ لڑکی اچھی لڑکی ہے، تم نام نہ لو ہم جان گئے
وہ جس کے لانبے گیسو ہیں، پہچان گئے پہچان گئے
ہاں ساتھ ہمارے انشا بھی اس گھر میں تھے مہمان گئے
پر اس سے تو کچھ بات نہ کی، انجان رہے، انجان گئے
یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم انشا جی کا نام نہ لو کیا انشا جی سودائی ہیں
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
ﺍﺱ ﺑﺴﺘﯽ ﮐﮯ ﺍﮎ ﮐﻮﭼﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺸﺎﺀ ﻧﺎﻡ ﮐﺎ ﺩﯾﻮﺍﻧﺎ
ﺍﮎ ﻧﺎﺭ ﭘﮧ ﺟﺎﻥ ﮐﺮ ﮨﺎﺭ ﮔﯿﺎ، ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮨﮯ ﺍﺳﮑﺎ ﺍﻓﺴﺎﻧﮧ

ﺍﺱ ﻧﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﺎ ﺭﻭﭖ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ، ﺟﺲ
ﺭﻭﭖ ﺳﮯ ﺩﻥ ﮐﯽ ﺩﮬﻮﭖ ﺩﺑﮯ
ﺍﺱ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮐﯿﺎ ﮔﻮﺭﯼ ﮨﮯ، ﻣﮩﺘﺎﺏ
ﺭﺧﮯ ﮔﻠﻨﺎﺭ ﻟﺒﮯ
ﮐﭽﮫ ﺑﺎﺕ ﺗﮭﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ،
ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯿﺪ ﺗﮭﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭼﺘﻮﻥ ﻣﯿﮟ
ﻭﮨﯽ ﺑﮭﯿﺪ ﮐﮯ ﺟﻮﺕ ﺟﮕﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﮐﺴﯽ
ﭼﺎﮨﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﮯ ﻣﻦ ﻣﯿﮟ
ﺍﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺩﮬﻦ ﻣﯿﮟ، ﮨﻮﺍ ﺁﭖ ﮨﯽ
ﺁﭖ ﺳﮯ ﺑﯿﮕﺎﻧﺎ

ﺍﺱ ﺑﺴﺘﯽ ﮐﮯ ﺍﮎ ﮐﻮﭼﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺸﺎﺀ ﻧﺎﻡ ﮐﺎ ﺩﯾﻮﺍﻧﺎ

ﻧﺎ ﭼﻨﭽﻞ ﮐﮭﯿﻞ ﺟﻮﺍﻧﯽ ﮐﮯ، ﻧﺎ ﭘﯿﺎﺭ ﮐﯽ
ﺍﻟﮭﮍ ﮔﮭﺎﺗﯿﮟﺗﮭﯿﮟ
ﺑﺲ ﺭﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﻨﺎ ﺗﮭﺎ، ﯾﺎ ﻓﻮﻥ ﭘﮧ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺗﮭﯿﮟ
ﺍﺱ ﻋﺸﻖ ﭘﮧ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﮨﻨﺴﺘﮯ ﺗﮭﮯ، ﺑﮯ
ﺣﺎﺻﻞ ﺳﺎ ﺑﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﺗﮭﺎ؟
ﺍﮎ ﺯﻭﺭ ﺑﭙﮭﺮﺗﮯ ﺳﺎﮔﺮ ﻣﯿﮟ، ﻧﺎ ﮐﺸﺘﯽ
ﺗﮭﯽ ﻧﺎ ﺳﺎﺣﻞ ﺗﮭﺎ
ﺟﻮ ﺑﺎﺕ ﺗﮭﯽ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺟﯽ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﯽ، ﺟﻮ
ﺑﮭﯿﺪ ﺗﮭﺎ ﯾﮑﺴﺮ ﺍﻧﺠﺎﻧﺎ

ﺍﺱ ﺑﺴﺘﯽ ﮐﮯ ﺍﮎ ﮐﻮﭼﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺸﺎﺀ ﻧﺎﻡ ﮐﺎ ﺩﯾﻮﺍﻧﺎ

ﺍﮎ ﺭﻭﺯ ﻣﮕﺮ ﺑﺮﮐﮭﺎ ﺭﺕ ﻣﯿﮟ، ﻭﮦ
ﺑﮭﺎﺩﻭﮞ ﺗﮭﯽ ﯾﺎ ﺳﺎﻭﻥ ﺗﮭﺎ
ﺩﯾﻮﺍﺭ ﭘﮧ ﺑﯿﭻ ﺳﻤﻨﺪﺭﮐﮯ، ﯾﮧ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ
ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ
ﻣﺴﺘﺎﻧﮧ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﮨﺎﺗﮫ ﺩﯾﺌﮯ، ﯾﮧ ﺍﮎ ﮐﮕﺮ
ﭘﮧ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺗﮭﮯ
ﯾﻮﮞ ﺷﺎﻡ ﮨﻮﺋﯽ ﭘﮭﺮ ﺭﺍﺕ ﮨﻮﺋﯽ، ﺟﺐ
ﺳﯿﻼﻧﯽ ﮔﮭﺮ ﻟﻮﭦ ﮔﺌﯿﮯ
ﮐﯿﺎ ﺭﺍﺕ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ، ﺟﯽ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﺭﺍﺕ
ﭘﮧ ﻟﮑﮭﯿﮟ ﺍﻓﺴﺎﻧﺎ

ﺍﺱ ﺑﺴﺘﯽ ﮐﮯ ﺍﮎ ﮐﻮﭼﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺸﺎﺀ ﻧﺎﻡ ﮐﺎ ﺩﯾﻮﺍﻧﺎ

ﮨﺎﮞ ﻋﻤﺮ ﮐﺎ ﺳﺎﺗﮫ ﻧﺒﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺗﮭﮯ ﻋﮩﺪ ﭘﯿﻤﺎﮞ ﺑﮩﺖ
ﻭﮦ ﺟﻦ ﭘﮧ ﺑﮭﺮﻭﺳﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ
ﺳﻮﺩ ﻧﮩﯿﮟ، ﻧﻘﺼﺎﻥ ﺑﮩﺖ
ﻭﮦ ﻧﺎﺭ ﯾﮧ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﺩﻭﺭ ﮨﻮﺋﯽ، "ﻣﺠﺒﻮﺭﯼ
ﺳﺎﺟﻦ ﻣﺠﺒﻮﺭﯼ"
ﯾﮧ ﻭﺣﺸﺖ ﺳﮯ ﺭﻧﺠﻮﺭ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﻧﺠﻮﺭﯼ
ﺳﯽ ﺭﻧﺠﻮﺭﯼ ﮨﮯ؟
ﺍﺱ ﺭﻭﺯ ﮨﻤﯿﮟ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺍ، ﺍﺱ ﺷﺨﺺ
ﮐﺎ ﻣﺸﮑﻞ ﺳﻤﺠﮭﺎﻧﺎ

ﺍﺱ ﺑﺴﺘﯽ ﮐﮯ ﺍﮎ ﮐﻮﭼﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺸﺎﺀ ﻧﺎﻡ ﮐﺎ ﺩﯾﻮﺍﻧﺎ

ﮔﻮ ﺁﮒ ﺳﮯ ﭼﮭﺎﺗﯽ ﺟﻠﺘﯽ ﺗﮭﯽ، ﮔﻮ
ﺁﻧﮑﮫ ﺳﮯ ﺩﺭﯾﺎ ﺑﮩﺘﺎ ﺗﮭﺎ
ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﺳﮯ ﺩﮐﮫ ﻧﺎ ﮐﮩﺘﺎ ﺗﮭﺎ، ﭼﭗ ﺭﮨﺘﺎ
ﺗﮭﺎ ﻏﻢ ﺳﮩﺘﺎ ﺗﮭﺎ
ﻧﺎﺩﺍﻥ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﭼﮭﯿﮍﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﺍﺱ ﻋﺎﻟﻢ
ﻣﯿﮟ ﻧﺎﺩﺍﻧﻮﮞ ﮐﻮ
ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﻼ، ﺳﺐ
ﺍﭘﻨﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﯿﮕﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮ
ﮐﭽﮫ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻮﮞ ﺗﻮ ﺳﻨﺘﺎ ﮨﻮﮞ۔ ﺍﺱ ﺑﺎﺏ
ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﻣﺖ ﻓﺮﻣﺎﻧﺎ

ﺍﺱ ﺑﺴﺘﯽ ﮐﮯ ﺍﮎ ﮐﻮﭼﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺸﺎﺀ ﻧﺎﻡ ﮐﺎ ﺩﯾﻮﺍﻧﺎ

ﺍﺏ ﺁﮔﮯ ﮐﺎ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﻧﮩﯿﮟ، ﮔﻮ ﺳﻨﺘﮯ ﮨﻮ ﮨﻢ
ﺳﻨﺘﮯ ﺗﮭﮯ
ﺍﺱ ﻧﺎﺭ ﮐﯽ ﺟﻮ ﺟﻮ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺗﮭﯿﮟ، ﺍﺱ ﻧﺎﺭ
ﮐﮯ ﺟﻮ ﺟﻮ ﻗﺼﮯ ﺗﮭﮯ
ﺍﮎ ﺷﺎﻡ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺑﻠﻮﺍﯾﺎ ﮐﭽﮫ
ﺳﻤﺠﮭﺎﯾﺎ ﺑﯿﭽﺎﺭﮮ ﻧﮯ
ﺍﺱ ﺭﺍﺕ ﯾﮧ ﻗﺼﮧ ﭘﺎﮎ ﮐﯿﺎ، ﮐﭽﮫ ﮐﮩﮧ
ﮨﯽ ﻟﯿﺎ ﺩﮐﮭﯿﺎﺭﮮ ﻧﮯ
ﮐﯿﺎ ﺑﺎﺕ ﮨﻮﺋﯽ، ﮐﺲ ﻃﻮﺭ ﮨﻮﺋﯽ؟ﺍﺧﺒﺎﺭ
ﺳﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺟﺎﻧﺎ

ﺍﺱ ﺑﺴﺘﯽ ﮐﮯ ﺍﮎ ﮐﻮﭼﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺸﺎﺀ ﻧﺎﻡ
ﮐﺎ ﺩﯾﻮﺍﻧﺎ

ﮨﺮ ﺑﺎﺕ ﮐﯽ ﮐﮭﻮﺝ ﺗﻮ ﭨﮭﯿﮏ ﻧﮩﯿﮟ، ﺗﻢ ﮨﻢ
ﮐﻮ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﮐﮩﻨﮯ ﺩﻭ
ﺍﺱ ﻧﺎﺭ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﻣﻘﺎﻡ ﮨﮯ ﮐﯿﺎ، ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﭘﮧ
ﭘﺮﺩﮦ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﮦ
ﮨﻢ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺳﻮﺩﺍ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ، ﺗﻢ
ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺟﻔﺎ ﮨﻮﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ
ﯾﮧ ﺍﭘﻨﺎ ﺑﯿﺎﮞ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ، ﯾﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﺘﮭﺎ ﮨﻮ
ﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ
ﻭﮦ ﻧﺎﺭ ﺑﮭﯽ ﺁﺧﺮ ﭘﭽﮭﺘﺎﺋﯽ، ﮐﺲ ﮐﺎﻡ ﮐﺎ
ﺍﯾﺴﺎ ﭘﭽﮭﺘﺎﻧﺎ؟

ﺍﺱ ﺑﺴﺘﯽ ﮐﮯ ﺍﮎ ﮐﻮﭼﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺸﺎﺀ ﻧﺎﻡ
ﮐﺎ ﺩﯾﻮﺍﻧﺎ

ﺍﺱ ﺑﺴﺘﯽ ﮐﮯ ﺍﮎ ﮐﻮﭼﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺸﺎﺀ ﻧﺎﻡ
ﮐﺎ ﺩﯾﻮﺍﻧﺎ
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
تھوڑی کڑوی ضرور ہے بابا
اپنے غم کا مگر مداوا ہے
ذائقہ کا قصور ہے بابا
تلخ و شیریں میں فاصلہ کیا ہے
رنگ و روغن کو سال و سن کو نہ دیکھ
پیڑ گننا کہ آم کھانا ہے
عمر گزری ہے خانقاہوں میں
ایک شب یاں گزار جانا ہے
حسن مختوم خوب تھا بابا
کاش حصے میں آپ کے آسکتا
عشق معصوم کیا کہا بابا
کاش میں یہ فریب کھاسکتا
حسن کا مل عیار عشق نفیس
سب مراحل سے گزر چکا ہوں میں
دل خریدا تھا کبھی ان کا
اب فقط اتنا جانتا ہوں میں
ایک رنگین خواب تھے بابا
موجہ ہائے سراب تھے بابا
ورنہ سرحد پہ تشنہ کامی کی
مئے رنگیں ہے سادہ پانی ہے
شرط حسن و وفا اضافی ہے
قید تسکین نفس کافی ہے
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
ہم نے کل جب دل کو چیرا
صبر کا پایا ختم ذخیرہ
جیب میں بھی اب پونڈ نہ لیرہ
ہائے بشیرا ہائے بشیرا
جب ہم دس کا نوٹ دِکھائیں
تب اک گوشت کا ٹکڑا پائیں
وہ بھی اونٹ کے منہ میں زیرہ
ہائے بشیرا ہائے بشیرا
ساڑھے چھ میں اک خربوزہ
آٹھ روپے میں آدھا چوزہ
ڈیڑھ روپے کا چھوٹا کھیرہ
ہائے بشیرا ہائے بشیرا
ہوٹل ووٹل ٹیکسیاں کاریں
سبھی ہماری کھال اُتاریں
جان کے آغا خاں کا نبیرہ
ہائے بشیرا ہائے بشیرا
سات روپے میں بال کٹا کر
گھاٹ پہ خود لادی لے جاکر
روئے بیٹھ کے بھگت کبیرہ
ہائے بشیرا ہائے بشیرا
کون ہمارا شو چمکائے
صبح سویرے چائے لائے
دل اپنا بے حد دلگیرا
ہائے بشیرا ہائے بشیرا
تن میں اپنے جان نہیں ہے
منہ میں اپنے پان نہیں ہے
کیسا زردہ ؟کون خمیرہ؟
ہائے بشیرا ہائے بشیرا
جان بچے تو لاکھوں پائیں
خیر سے اب ہم گھر کو جائیں
دیکھ لیا یورپ کا وطیرہ
ہائے بشیرا ہائے بشیرا
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
ہم لوگوں نے عشق ایجاد کیا
جب دہر کے غم سے اماں نہ ملی، ہم لوگوں نے عشق ایجاد کیا
کبھی شہر بتاں میں خراب پھرے، کبھی دشت جنوں آباد کیا


کبھی بستیاں بن، کبھی کوہ و دمن، رہا کتنے دنوں یہی جی کا چلن
جہاں*حسن ملا وہاں بیٹھ رہے، جہان پیار ملا وہاں صاد کیا


شب ماہ میں جب بھی یہ درد اٹھا، کبھی بیت کہے(لکھی چاند نگر)
کبھی کوہ سے جا سر پھوڑ مرے، کبھی قیس کو جا استاد کیا


یہی عشق با لآخر روگ بنا، کہ ہے چاہ کے ساتھ بجوگ بنا
جسے بننا تھا عیش، وہ سوگ بنا، بڑا من کے نگر میں فساد کیا


اب قربت و صحبت یار کہاں، لب و عارض و زلف و کنار کہاں
اب اپنا بھی میر سا عالم ہے، ٹک دیکھ لیا جی شاد کیا
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
Share on twitter​
More Sharing Services​
0


تم اس لڑکی کو دیکھتے ہو
تم اس لڑکی کو جانتے ہو
وہ اجلی گوری ؟ نہیں نہیں
وہ مست چکوری نہیں نہیں
وہ جس کا کرتا نیلا ہے ٘؟
وہ جس کا آنچل پیلا ہے ؟
وہ جس کی آ نکھ پہ چشمہ ہے
وہ جس کے ماتھے ٹیکا ہے
ا ن سب سے الگ ا ن سب سے پرے
وہ گھاس پہ نیچے بیلوں کے
کیا گول مٹول سا چہرہ ہے
جو ہر دم ہنستا رہتا ہے
کچھ چتان ہیں البیلے سے
کچھ ا س کے نین نشیلے سے
ا س وقت مگر سوچوں میں مگن
وہ سانولی صورت کی ناگن
کیا بے خبرانہ بیٹھی ہے
یہ گیت اسی کا در پن ہے
یہ گیت ہمارا جیون ہے
ہم ا س ناگن کے گھائل تھے
ہم اس کے مسائل تھے
جب شعر ہماری سنتی تھی
خا موش دوپٹا چنتی تھی
جب وحشت ا سے سستاتی تھی
کیا ہرنی سی بن جاتی تھی
یہ جتنے بستی والے تھے
ا س چنچل کے متوالے تھے
ا س گھر میں کتنے سالوں کی
تھی بیٹھک چاہنے والوں کی
گو پیار کی گنگا بہتی تھی
وہ نار ہی ہم سے کہتی تھی
یہ لوگ تو محض سہارے ہیں
ا نشا جی ہم تو تمہارے ہیں
ا ب ا ور کسی کی چاہت کا
کرتی ہے بہانا ۔۔۔ بیٹھی ہے
ہم نے بھی کہا دل نے بھی کہا
دیکھو یہ زمانہ ٹھیک نہیں
یوں پیار بڑھانا ٹھیک نہیں
نا دل مانا ، نا ہم مانے
ا نجام تو سب دنیا والے جانے
جو ہم سے ہماری وحشت کا
سنتی ہے فسانہ بیٹھی ہے
ہم جس کے لئے پردیس پھریں
جوگی کا بدل کر بھیس پھریں
چاہت کے نرالے گیت لکھیں
جی موہنے والے گیت لکھیں
ا س شہر کے ایک گھروندے میں
ا س بستی کے اک کونے میں.
کیا بے خبرا نہ بیٹھی ہے
ا س درد کو ا ب چپ چاپ سہو
انشا جی لہو تو ا س سے کہو
جو چتون کی شکلوں میں لیے
آنکھوں میں لیے ،ہونٹوں میں لیے
خوشبو کا زمانہ بیٹھی ہے
لوگ آپ ہی آپ سمجھ جائیں
کیوں نام ہم ا س کا بتلائیں
ہم جس کے لیے پردیس پھرے
چاہت کے نرالے گیت لکھے
جی موہنے والے گیت لکھے
جو سب کے لیے دامن میں بھرے
خوشیوں کا خزانہ بیٹھی ہے
جو خار بھی ہے ا ور خوشبو بھی
جو درد بھی ہے ا ور دار و بھی
لوگ آپ ہی آپ سمجھ جائیں
کیوں نام ہم ا س کا بتلائیں
وہ کل بھی ملنے آئی تھی
وہ آج بھی ملنے آئی ہے
جو ا پنی نہیں پرائی ہے

 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
جب دہر کے غم سے اماں نہ ملی، ہم لوگوں نے عشق ایجاد کیا
کبھی شہر بتاں میں خراب پھرے، کبھی دشتِ جنوں آباد کیا

کبھی بستیاں بن، کبھی کوہ و دمن، رہا کتنے دنوں یہی جی کا چلن
جہاں حسن ملا وہاں بیٹھ رہے، جہاں پیار ملا وہاں صاد کیا

شبِ ماہ میں جب بھی یہ درد اٹھا، کبھی بیت کہے (لکھی چاند نگر)
کبھی کوہ سے جا سر پھوڑ مرے، کبھی قیس کو جا استاد کیا

یہی عشق بالآخر روگ بنا، کہ ہے چاہ کے ساتھ بجوگ بنا
جسے بننا تھا عیش وہ سوگ بنا، بڑا من کے نگر میں فساد کیا

اب قربت و صحبت یار کہاں، لب و عارض و زلف و کنار کہاں
اب اپنا بھی میر سا عالم ہے، ٹُک دیکھ لیا جی شاد کیا
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
ہم اس پر کچھ نہیں لکھیں گے۔۔۔
ہم اس پر لکھیں نام ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ؟
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔نہیں
پیغام۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔نہیں
اشعار۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔نہیں
سرکارنہیں
ہم اس پر کچھ نہیں لکھیں گے
دل کا جو تمھارے صفحہ ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔!
وہ آج جو بالکل سادہ ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ !
اُس پہ بھی تو ہم نے لکھا تھا۔۔۔ ۔۔۔
اک نام کبھی۔۔۔ ۔
پیغام کبھی۔۔۔ ۔۔
اشعار کبھی۔۔۔ ۔۔
سرکار کبھی۔۔۔ ۔
وہ صفحہ تم نے دھو ڈالا۔۔۔
وہ صفحہ بالکل سادہ ہے۔۔۔
اب کاغذ کے اس ٹکرے کو
کیوں لاکر آگےر کھتی ہو۔۔۔ ۔۔؟
کیوں ،نام ، پیام ، اشعار لکھیں؟
ہم لوگ تو جو سرکار لکھیں۔۔۔ ۔۔
اک بار لکھیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔!
ہم اس پر کچھ نہیں لکھیں گے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔

ہم اس پر کچھ نہیں لکھیں گے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
 
  • Like
Reactions: JUST LIKE ROZE

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313

یہ باتیں جُھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم اِنشاؔ جی کا نام نہ لو، کیا اِنشاؔ جی سودائی ہیں؟

ہیں لاکھوں روگ زمانے میں، کیوں عشق ہے رُسوا بیچارا
ہیں اور بھی وجہیں وحشت کی، انسان کو رکھتیں دُکھیارا
ہاں بے کل بے کل رہتا ہے، ہو پِیت میں جس نے جی ہارا
پر شام سے لے کر صبح تلک، یُوں کون پِھرے گا آوارہ؟
یہ باتیں جُھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم اِنشاؔ جی کا نام نہ لو، کیا اِنشاؔ جی سودائی ہیں؟

یہ بات عجیب سُناتے ہو، وہ دُنیا سے بے آس ہوئے
اِک نام سُنا اور غش کھایا، اِک ذکر پہ آپ اُداس ہوئے
وہ عِلم میں افلاطون سُنے، وہ شعر میں تُلسی داس ہوئے
وہ تیس برس کے ہوتے ہیں، وہ بی اے، ایم اے پاس ہوئے
یہ باتیں جُھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم اِنشاؔ جی کا نام نہ لو، کیا اِنشاؔ جی سودائی ہیں؟

گر عشق کیا ہے تب کیا ہے، کیوں شاد نہیں، آباد نہیں
جو جان لئے بِن ٹل نہ سکے، یہ ایسی اُفتاد نہیں
یہ بات تو تم بھی مانو گے، وہ قیس نہیں، فرہاد نہیں
کیا ہجر کا دارُو مُشکل ہے، کیا وَصل کے نُسخے یاد نہیں؟
یہ باتیں جُھوٹی باتیں ہیں ، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم اِنشاؔ جی کا نام نہ لو، کیا اِنشاؔ جی سودائی ہیں؟

وہ لڑکی اچھی لڑکی ہے، تم نام نہ لو، ہم جان گئے
وہ جس کے لانبے گیسُو ہیں، پہچان گئے، پہچان گئے
ہاں ساتھ ہمارے اِنشاؔ بھی اُس گھر میں تھے مہمان گئے
پر اُس سے تو کچھ بات نہ کی، انجان رہے، انجان گئے
یہ باتیں جُھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم اِنشاؔ جی کا نام نہ لو، کیا اِنشاؔ جی سودائی ہیں؟

جو ہم سے کہو، ہم کرتے ہیں، کیا اِنشاؔ کو سمجھانا ہے؟
اُس لڑکی سے بھی کہہ لیں گے، گو اب کچھ اور زمانا ہے
یا چھوڑیں یا تکمیل کریں، یہ عشق ہے یا افسانا ہے؟
یہ کیسا گورکھ دھندا ہے، یہ کیسا تانا بانا ہے؟
یہ باتیں کیسی باتیں ہیں، جو لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم اِنشاؔ جی کا نام نہ لو، کیا اِنشاؔ جی سودائی ہیں؟
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
اس بستی کے اک کوچے میں
اک انشاء نام کا دیوانہ
اک نار پہ جان کو ہار گیا
مشہور ہے اس کا افسانہ
اس نار میں ایسا روپ نہ تھا
جس روپ سے دل کی دھوپ دبے
اس شھر مین کیا کیا گوری ہے
مہتاب رخ گلنار لیے
کچھ بات تھی اس کی باتون میں
کچھ بھید تھے اس کے جتون میں
وہی بھید کہ جوت جگاتے ہیں
کسی چاہنے والے کے من میں
اسے اپنا بنانے کی دھن میں
ھوا آپ ھی آپ ے بیگانہ
اس بستی کے اک کوچے میں
اک انشاء نام کا دیوانہ
نہ چنچل کھیل جوانی کے
نہ پیار کی الہڑ گھاتین تھیں
بس راہ مین ان کا ملنا تھا یہ
فون پہ ان کی باتیں تھیں
اس عشق پہ ہم بھی ہنستے تھے
بے حاصل سا بے حاصل تھا
ک روز بیپھرتے ساغر میں
نہ کشتی تھی نہ ساحل تھا
جو بات تھی ان کےدل میں تھی جو بھید تھا یکسر انجانا
اس بستی کے اک کوچے میں
اک روز آگر برکھا رت میں
وہ بھادون تھی یا ساون تھا
دیوار پے بیچ سمندر کے
یہ دیکھنے والون نے دیکھا
مستانہ ہاتھ مین ہاتھ دیئے
یہ اک گگر پہ بیٹھے تے
یوں شام ہوئی پھر رات ھوئی
جب سیلانی گھر لوٹ گئے
کیا رت تھی وہ جی چاھتا ھے
اس رات پہ لکھیں افسانہ
اس بستی کے اک کوچے میں
ہاں عمر کا ساتھ نبھانے کے تھے
عہد بہت پیماں بہت
وہ جن پہ بھروسہ کرنے میں
کچھ سود نھیں نقصان بہت
وہ نار ےہ کہ کر دور ہوئی
مجبوری ساجن مجبوری
یوں وحشت سے رنجور ہوئے
اور رنجوری سی رنجوری
اس روز ہمیں معلوم ہوا
اس شخص کا مشکل سمجھانا
اس بستی کے اک کوچے میں
اک انشاء نام کا دیوانہ
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
کچھ کہنے کا وقت نہیں ہے یہ -کچھ نہ کہو ‘ خاموش رہو
اے لوگو خاموش رہو – ہاں اے لوگو ‘ خاموش رہو

سچ اچھا ‘ پر اس کے جلو میں ‘ زہر کا ہے اک پیالہ بھی
پاگل ہو ؟ ناحق کو سقراط بنو ‘ خاموش رہو

حق اچھا – پر اس کے لئے کوئی اور مرے تو اور اچھا
تم بھی کوئی منصور ہو جو سولی پے چڑھو ؟ خاموش رہو

ان کا یہ کہنا سورج ہی دھرتی کے پھیرے کرتا ہے
سر آنکھوں پر ‘ سورج ہی کو گھومنے دو – خاموش رہو

مجلس میں کچھ حبس ہے اور زنجیر کا آہن چبھتا ہے
پھر سوچو ‘ ہاں پھر سوچو ‘ ہاں پھر سوچو ‘ خاموش رہو

گرم آنسو اور ٹھنڈی آہیں ‘ من میں کیا کیا موسم ہیں
اس بگیا کے بھید نہ کھولو ‘ سیر کرو ‘ خاموش رہو

آنکھیں موند کنارے بیٹھو ‘ من کے رکھو بند کواڑ
انشا جی ! لو دھاگا لو اور لب سی لو ‘ خاموش رہو
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313


مِیڈو کا طوطا
تین ہماری بہنیں چھوٹی
مل کر کھائیں آدھی روٹی
نہ پتلی نہ بالکل موٹی
مِیڈو ان میں سب سے چھوٹی
مِیڈو نے اِک طوطا پالا
اس طوطے کا رنگ نرالا
نیچے نیلا ، اُوپر کالا
ٹڈے ایسی آنکھوں والا

اس طوطے کی ہُوئی پڑھائی
دن بھر کر کے مغز کھپائی
شام کو دی مِیڈو نے دُہائی
لاکھ پڑھائیں ، خاک نہ بولے
دُم نہ ہلائے ، چونچ نہ کھولے
بہت کہو تو ہولے ہولے
فرش پہ مارے رہ رہ ٹھولے

بھائی نے سوچا اس کو بُلائیں
چھیڑا جو اس کو دائیں بائیں
طوطا بولا "کائیں کائیں"
مِیڈو بولی "ہائیں ہائیں"
میں نے اس کو طوطا سمجھا
یہ طوطا تو کوا نکلا

 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313


ہم رات بہت روئے، بہت آہ و فغاں کی
دل درد سے بوجھل ہو تو پھر نیند کہاں کی

اس گھر کی کھلی چھت پہ چمکتے ہوئے تارو!
کہتے ہو کبھی جا کے وہاں بات یہاں کی ؟

اللہ کرے میرؔ کا جنت میں مکاں ہو
مرحوم نے ہر بات ہماری ہی بیاں کی

ہوتا ہے یہی عشق میں انجام سبھی کا
باتیں یہی دیکھی ہیں محبت زدگاں کی

پڑھتے ہیں شب و روز اسی شخص کی غزلیں
غزلیں یہ حکایات ہیں ہم دل زدگاں کی

تم چرخِ چہارم کے ستارے ہوئے لوگو!
تاراج کرو زندگیاں اہلِ جہاں کی

انشاؔ سے ملو، اس سے نہ روکیں گے وہ، لیکن
اُس سے یہ ملاقات نکالی ہے کہاں کی

مشہور ہے ہر بزم میں اس شخص کا سودا
باتیں ہیں بہت شہر میں بدنام، میاں کی

اے دوستو! اے دوستو! اے درد نصیبو
گلیوں میں، چلو سیر کریں، شہرِ بتاں کی

ہم جائیں کسی سَمت، کسی چوک میں ٹھہریں
کہیو نہ کوئی بات کسی سود و زیاں کی

انشاؔ کی غزل سن لو، پہ رنجور نہ ہونا
دیوانا ہے، دیوانے نے اک بات بیاں کی
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
اور تو کوئی بس نہ چلے گا ہجر کے درد کے ماروں کا
صبح کا ہونا دوبھر کردیں، راستہ روک ستاروں کا

جھوٹے سکوںِ میں بھی اُٹھادیتے ہیں اکثر سچا مال
شکلیں دیکھ کر سودا کرناکام ہے ان بنجاروں کا

اپنی زبان سے کچھ نہ کہیں گے چُپ ہی رہیں گے عاشق لوگ
تم سے تو اتنا ہوسکتا ہے، پوچھو حال ان بنجاروں کا

ایک ذرا سی بات تھی جسکا چرچا پہنچا گلی گلی
ہم گمناموں نے پھر بھی احسان نہ مانا یاروں کا

درد کا کہنا چیخ ہی اُٹھو،دل کا کہنا وضع نبھاؤ
سب کچھ سہنا،چپ چپ رہنا کام ہے عزت داروں کا

انشاجی ،اب اجنبیوں میں چین سے باقی عمر کٹے
جنکی خاطر بستی چھوڑی نام نہ لو ان پیاروں کا
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
Farz Karo
Farz karo ham ahl-e-wafa hon, farz karo deewaane hon,
Farz karo yeh dono baatain jhooti hon, afsaane hon
Farz karo yeh nain tumhare, sach much ke meh-khane hon,
Farz karo tumhen khush karne ke dhoondhe ham ne bahane hon
Farz karo yeh jee ki bipta jee se jor sunai ho
Farz karo abhi aur ho itni, aadhi ham ne chupai ho
Farz karo yeh jog be-jog ka, dhong hi ham ne rachaya ho,
Farz karo bas yahi haqeeqat, baqi sab kuch maya ho
Farz karo yeh rog ho jhoota, jhooti peet hamari ho,
Farz karo is peet ke rog mai saans bhi ham pe bhari ho.
(Ibn-e-Insha)
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
فرش پہ بیٹھے اک جوگی نے عرش کے چاند پہ ہارا جی
شعر ہمارے سننے والو۔۔رکھیو جان سے پیار ا جی

ہر بستی ہر گھر پر چنچل چاند نے چہرا چمکایا
اس جوگی کے حصے میں پرگھور اندھیرا ہی آیا

متوالے نے سپنوں کے تاگوں کی چادر پھیلائی
اجیارا تو کیا ملتا ۔۔جگ نے ٹہرا یا سودائی

یاروں نے سو سو جتنوں سمجھا یا ناکام ہوئے
جوگی جی دامن ہی دامن پھیلائے بد نام ہوئے

دور افق پر چندا پل بھر ٹھٹکا، ہنس کر ڈوب گیا
انشا ( ہا ں وہ رمتا جوگی ) دنیا سے محجوب گیا

اب لوگو بتلاو ۔۔سکھ میں اچھا یا دکھیارا جی ؟
سکھ چاہو تو پیت نہ کیجو۔۔ رکھیو جان سے پیارا جی
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
شامِ غم کی سحر نہیں ہوتی
یا ہمیں کوخبر نہیں ہوتی

ہم نے سب دُکھ جہاں کے دیکھے ہیں
بے کلی اِس قدر نہیں ہوتی

نالہ یوں نا رسا نہیں رہتا
آہ یوں بے اثر نہیں ہوتی

چاند ہے، کہکشاں ہے، تارے ہیں
کوئی شے نامہ بر نہیں ہوتی

ایک جاں سوز و نامراد خلش
اِس طرف ہے اُدھر نہیں ہوتی

دوستو، عشق ہے خطا لیکن
کیا خطا درگزر نہیں ہوتی؟

رات آ کر گزر بھی جاتی ہے
اک ہماری سحر نہیں ہوتی



بے قراری سہی نہیں جاتی
زندگی مختصر نہیں ہوتی

ایک دن دیکھنے کو آجاتے
یہ ہوس عمر بھر نہیں ہوتی

حُسن سب کو، خدا نہیں دیتا
ہر کسی کی نظر نہیں ہوتی

دل پیالہ نہیں گدائی کا
عاشقی در بہ در نہیں ہوتی
 
Top