نیک کافر اور برا مسلمان

  • Work-from-home

lovelyalltime

I LOVE ALLAH
TM Star
Feb 4, 2012
1,656
1,533
913
اپ میں آپ سے پوچھوں آپ کا خدا تخلیاتی کیسے نہیں اور اس کیا وجود ہے - اور کوئی ثبوت دیں تو پھر آپ کےپاس بھی کوئی جواب نہیں ہو گا



میرے بھائی
اللہ تعالی کی ہستی ہماری عقل کی حدود سے ماوراء ہے
اس بحث میں نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ ہم اللہ تعالی کی ہستی اور اس کے معاملات کا ادراک نہیں کر سکتے۔ ایسی بحثیں محض ذہن کو پراگندہ کرتی ہیں اور فکر کو الجھاتی ہیں۔ اس کی بجائے ہمیں اللہ تعالی کی قدرت، اس کے کاموں اور اس کی نعمتوں پر غور و فکر کرنا چاہیے تاکہ ہمارے دل میں اس کی محبت پیدا ہو۔
ایک مثال دیتا ہوں
وَلَقَدْ أَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ آيَاتٍ مُبَيِّنَاتٍ وَمَثَلاً مِنْ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ وَمَوْعِظَةً لِلْمُتَّقِينَ (34) اللَّهُ نُورُ السَّمَوَاتِوَالأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُبَارَكَةٍ زَيْتُونِةٍ لا شَرْقِيَّةٍ وَلا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِي
اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَضْرِبُ اللَّهُ الأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
(35)
"(اے نبی!) ہم نے آپ کی جانب روشن آیات نازل کی ہیں اور ان لوگوں کی مثالیں بھی جو آپ سے پہلے تھے، پرہیز گاروں کے لیے ایک نصیحت۔ اللہ آسمان و زمین کا نور ہے۔ اس کے نور کی مثال ایک طاق کی سی ہے جس میں ایک چراغ ہو، وہ چراغ شیشہ کی قندیل میں ہو گویا کہ وہ چمکتا ہوا روشن ستارہ ہے جو کہ ایک بابرکت درخت زیتون کے تیل سے جلایا جاتا ہے۔ یہ نہ تو مشرقی ہے اور نہ مغربی، قریب ہے کہ اس کا تیل خود ہی روشنی دینے لگے اگرچہ اسے آگ نہ چھوئے۔ یہ نور کے اوپر ایک اور نور ہے۔ اللہ اپنے نور سے جسے چاہتا ہے، ہدایت دیتا ہے اور اللہ لوگوں کے لیے مثالیں بیان کرتا ہے۔ اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔"
(سورۃ النور)

آیت کریمہ میں یہ نہیں کہا گیا کہ اللہ تعالی معاذ اللہ نور کے مٹیریل سے بنا ہوا ہے بلکہ ایک تمثیل بیان کی گئی ہے کہ جیسے ایک چراغ ہوتا ہے جو کہ شیشے کے کیس میں بند ہو تو اس کی روشنی ہر جانب پھیلتی ہے اور اپنے ماحول کو منور کرتی ہے۔ ویسے ہی اللہ تعالی کا نور ہدایت پھیلتا ہے۔ یہاں معاذ اللہ، اللہ تعالی کی ہستی کا مٹیریل زیر بحث نہیں ہے۔
اللہ تعالی کی ہستی ہماری عقل کی حدود سے ماوراء ہے اور ہمارے اسلاف کا یہ طریقہ رہا ہے کہ وہ اللہ تعالی کی ہستی میں غور نہیں کیا کرتے تھے کیونکہ ہم اس کی ہستی کو سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ اللہ تعالی کی ہستی ایک نور ہے۔ اسے تو سب ہی مانتے ہیں لیکن اس نور کی تفصیلات کا ہمیں علم نہیں ہے اور نہ ہی ہم روشنی پر اسے قیاس کر سکتے ہیں کیونکہ لیس کمثلہ شییء، کوئی چیز اس کی مانند نہیں ہے۔ آسمان و زمین کا نور ہونے سے مراد یہ ہو سکتی ہے کہ آسمان و زمین اسی کی قدرت سے منور ہیں اور وہی سب کو ہدایت دیتا ہے۔ اللہ تعالی نور ہے جیسا کہ اس کی شان کے لائق ہے۔ اس کے نور کو ہم دنیا کی کسی روشنی سے تشبیہ نہیں دے سکتے ہیں کیونکہ اس کے مانند کوئی چیز نہیں ہے۔
بہت سے مفسرین کا یہ موقف ہے کہ اللہ تعالی نور ہدایت ہے۔ مجھے یہی رائے درست محسوس ہوتی ہے کیونکہ آیت کریمہ کا سیاق و سباق اسی جانب اشارہ کرتا
ہے کہ یہاں اللہ تعالی کے نور سے مراد ہدایت کا نور ہے۔ مکمل سیاق یہ ہے
وَلَقَدْ أَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ آيَاتٍ مُبَيِّنَاتٍ وَمَثَلاً مِنْ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ وَمَوْعِظَةً لِلْمُتَّقِينَ (34) اللَّهُ نُورُ السَّمَوَاتِوَالأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُبَارَكَةٍ زَيْتُونِةٍ لا شَرْقِيَّةٍ وَلا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِي
اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَضْرِبُ اللَّهُ الأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
(35)
"(اے نبی!) ہم نے آپ کی جانب روشن آیات نازل کی ہیں اور ان لوگوں کی مثالیں بھی جو آپ سے پہلے تھے، پرہیز گاروں کے لیے ایک نصیحت۔ اللہ آسمان و زمین کا نور ہے۔ اس کے نور کی مثال ایک طاق کی سی ہے جس میں ایک چراغ ہو، وہ چراغ شیشہ کی قندیل میں ہو گویا کہ وہ چمکتا ہوا روشن ستارہ ہے جو کہ ایک بابرکت درخت زیتون کے تیل سے جلایا جاتا ہے۔ یہ نہ تو مشرقی ہے اور نہ مغربی، قریب ہے کہ اس کا تیل خود ہی روشنی دینے لگے اگرچہ اسے آگ نہ چھوئے۔ یہ نور کے اوپر ایک اور نور ہے۔ اللہ اپنے نور سے جسے چاہتا ہے، ہدایت دیتا ہے اور اللہ لوگوں کے لیے مثالیں بیان کرتا ہے۔ اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔"
(سورۃ النور)
ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی جانب اشارہ فرمایا ہے:
حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة وأبو كريب. قالا: حدثنا أبو معاوية. حدثنا الأعمش عن عمرو بن مرة، عن أبي عبيدة، عن أبي موسى، قال: قام فينا رسول الله صلى الله عليه وسلم بخمس كلمات. فقال: "إن الله عز وجل لا ينام ولا ينبغي له أن ينام. يخفض القسط ويرفعه. يرفع إليه عمل الليل قبل عمل النهار. وعمل النهار قبل عمل الليل. حجابه النور. (وفي رواية أبي بكر: النار) لو كشفه لأحرقت سبحات وجهه ما انتهى إليه بصره من خلقه".
سیدنا ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہمارے مابین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے کو پانچ باتیں ارشاد فرمائیں: "یقیناً اللہ عزوجل نہ تو سوتا ہے اور نہ ہی یہ اس کی شان کے لائق ہے کہ وہ سوئے۔ وہی میزان اعمال کو جھکاتا اور بلند کرتا ہے۔ رات کا عمل دن سے پہلے اور دن کا عمل رات سے پہلے اس کی جانب بلند کیا جاتا ہے۔ اس کا حجاب نور ہے (ابو بکر کی روایت میں آگ کا لفظ ہے)۔ اگر وہ اس کا پردہ ہٹا دے، تو اس کے وجہ مبارک کی شعاعیں اس کی مخلوق کو حد نگاہ تک جلا دیں۔"
(مسلم، کتاب الایمان، حدیث 293)
اللہ تعالی کے حجاب نور کی کیفیت کیا ہو گی؟ اس بحث میں نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ ہم اللہ تعالی کی ہستی اور اس کے معاملات کا ادراک نہیں کر سکتے۔ ایسی بحثیں محض ذہن کو پراگندہ کرتی ہیں اور فکر کو الجھاتی ہیں۔ اس کی بجائے ہمیں اللہ تعالی کی قدرت، اس کے کاموں اور اس کی نعمتوں پر غور و فکر کرنا چاہیے تاکہ ہمارے دل میں اس کی محبت پیدا ہو۔ امید ہے کہ بات واضح ہو گئی ہو گی۔


 

lovelyalltime

I LOVE ALLAH
TM Star
Feb 4, 2012
1,656
1,533
913
بھائی کافر کیا ہے - یہ انسانون کے بناے ہوے نام ہیں


بسم اللہ الرحمن الرحیم
کافر کون ہیں؟
اللہ تعالیٰ کا انکار کرنے والے کافر ہیں۔
رسولوں کا انکار کرنے والے کافر ہیں۔
اللہ تعالیٰ کو ماننے والے اور رسولوں کو نہ ماننے والے بھی کافر ہیں۔
بعض رسولوں کو ماننے والے اور بعض کو نہ ماننے والے بھی کافر ہیں۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِٱللَّهِ وَرُسُلِهِۦ وَيُرِيدُونَ أَن يُفَرِّقُوا۟ بَيْنَ ٱللَّهِ وَرُسُلِهِۦ وَيَقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍۢ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍۢ وَيُرِيدُونَ أَن يَتَّخِذُوا۟ بَيْنَ ذَٰلِكَ سَبِيلًا ﴿150﴾أُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَٰفِرُونَ حَقًّۭا ۚ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَٰفِرِينَ عَذَابًۭا مُّهِينًۭا ﴿151﴾
ترجمہ: جو لوگ اللہ سے اور اس کے پیغمبروں سے کفر کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے پیغمبروں میں فرق کرنا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے اور ایمان اور کفر کے بیچ میں ایک راہ نکالنی چاہتے ہیں وہ بلا اشتباہ کافر ہیں اور کافروں کے لئے ہم نے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے (سورۃ النساء،آیت 150-151)
یہودی کافر ہیں
هُوَ ٱلَّذِىٓ أَخْرَجَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِنْ أَهْلِ ٱلْكِتَٰبِ مِن دِيَٰرِهِمْ لِأَوَّلِ ٱلْحَشْرِ ۚ
ترجمہ: وہی تو ہے جس نے کفار اہل کتاب کو حشر اول کے وقت ان کے گھروں سے نکال دیا۔ (سورۃ الحشر،آیت 2)
عیسائی کافر ہیں
لَّقَدْ كَفَرَ ٱلَّذِينَ قَالُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْمَسِيحُ ٱبْنُ مَرْيَمَ ۚ
ترجمہ: جو لوگ اس بات کے قائل ہیں کہ عیسیٰ بن مریم اللہ ہیں وہ بےشک کافر ہیں (سورۃ المائدہ،آیت 17)
منافق کافر ہیں
وَمِنْهُم مَّن يَقُولُ ٱئْذَن لِّى وَلَا تَفْتِنِّىٓ ۚ أَلَا فِى ٱلْفِتْنَةِ سَقَطُوا۟ ۗ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌۢ بِٱلْكَٰفِرِينَ ﴿49﴾
ترجمہ: اور ان میں سے بعض کہتے ہیں کہ مجھے تو اجازت ہی دیجیئے اور فتنہ میں نہ ڈالیے خبردار! وہ فتنہ میں پڑ چکے ہیں اوربے شک دوزخ کافروں پر احاطہ کرنے والی ہے (سورۃ التوبہ،آیت 49)
مرتد کافر ہیں
وَمَن يَرْتَدِدْ مِنكُمْ عَن دِينِهِۦ فَيَمُتْ وَهُوَ كَافِرٌۭ فَأُو۟لَٰٓئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَٰلُهُمْ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْءَاخِرَةِ ۖ وَأُو۟لَٰٓئِكَ أَصْحَٰبُ ٱلنَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَٰلِدُونَ ﴿217﴾
ترجمہ: اور جو تم میں سے اپنے دین سے پھر جائے پھر کافر ہی مرجائے پس یہی وہ لوگ ہیں کہ ان کے عمل دنیا اور آخرت میں ضائع ہو گئے اور وہی دوزخی ہیں جو اسی میں ہمیشہ رہیں گے (سورۃ البقرہ،آیت 217)
ابلیس بھی کافر ہے
وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَٰٓئِكَةِ ٱسْجُدُوا۟ لِءَادَمَ فَسَجَدُوٓا۟ إِلَّآ إِبْلِيسَ أَبَىٰ وَٱسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ ٱلْكَٰفِرِينَ ﴿34﴾
ترجمہ: اورجب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو انہوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس کہ اس نے انکار کیا اورتکبر کیا اورکافروں میں سے ہو گیا (سورۃ البقرہ،آیت 34
 
  • Like
Reactions: Maheen_Hassan
Top