میں نفرتوں کے جہاں میں رہ کر جدا رہونگا تو کیا کرونگا۔۔؟
یہ ٹھیک کہتے ہو بےوفا ہوں ، وفا کرونگا تو کیا کرونگا۔۔؟
بس ایک تُو ہی تو رہ گیا ہے ، جہان سارا تو کھو چکا ہوں،
تجھے بھی اپنی انا میں آ کر ، خفا کرونگا تو کیا کرونگا۔۔؟
ہزار سجدے تو کر چکا ہوں قضا تمہاری محبتوں میں،
میں اب دکھاوے کا کوئی سجدہ ادا کرونگا تو کیا کرونگا۔۔؟
بغیر پانی بھی کوئی مچھلی بھلا کبھی رہ سکی ہے زندہ؟
میں تجھ کو کھو کر، کسی کا ہو کر، بتا کرونگا تو کیا کرونگا۔۔؟